
حیدرآباد ،23 اگست (ہ س)۔حیدرآباد کے علاقہ
گڈی ملکاپورپولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع مغل کانالا کے قریب ایک فرنیچر کے گودام میں زبردست آگ لگ گئی۔ اچانک گودام میں آگ بھڑک اٹھنے سے آس پاس کے علاقوں میں شدید افراتفری پھیل گئی۔ آگ کے شعلے بلند ہونے سے مقامی افراد میں خوف و ہراس پیدا ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق گودام میں بڑی مقدارمیں فرنیچراوردیگرسامان موجود تھا، جس کے باعث آگ تیزی سے پھیل گئی۔ آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔ حکام اس بات کی تحقیقات کررہے ہیں کہ آیا آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی یا اس کے پیچھے کوئی اوروجہ ہے۔ فرنیچرکے گودام کے اطراف بھی کئی دیگرگودام موجود ہیں،جس کے باعث آگ ان تک پھیلنے کاخدشہ ہے۔ اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کاعملہ موقع پر پہنچ گیا اورآگ پرقابو پانے کی بھرپورکوششیں شروع کردیں۔ آگ پرمکمل قابو پانے کے بعد گودام میں ہوئے نقصان اورحادثے کی اصل وجوہات کے بارے میں حکام کی جانب سے تفصیلات جاری کیے جانے کاامکان ہے۔ پولیس بھی موقع کا معائنہ کرتے ہوئے صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔قبل ازیں بھی اسی طرح کے واقعہ میں آگ بھڑک اٹھی تھی۔
۔ہندوستھان
سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق