
لکھنو¿، 23 اگست (ہ س)۔
سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے قومی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت نے پورے نظام کو بدعنوان بنا دیا ہے۔ ہر محکمے اور ہر کام میں بدعنوانی اور لوٹ مار جاری ہے۔ قنوج میں پولیس کی گاڑی سے ہونے والے حادثے میں سونے کی اسمگلنگ کا انکشاف ہوا ہے۔
انہوں نے اتوار کو جاری بیان میں بتایا کہ ذرائع کے مطابق ٹکر کے بعد جب کار سوار فرار ہونے لگے تو پولیس نے ان کا پیچھا کرکے انہیں پکڑ لیا۔ تلاشی کے دوران گاڑی سے ایک ایک کلو کے 26 سونے کے بسکٹ برآمد ہوئے، لیکن صرف 10 کلو کے بسکٹ دکھائے گئے۔ اکھلیش نے طنزیہ انداز میں کہا کہ یہ بی جے پی حکومت کی پولیس کا جادو ہے، دس دکھائے اور سولہ ہڑپ کر گئے۔
اکھلیش یادو نے کہا کہ اب یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ کہیں پولیس دکھائے گئے بسکٹوں کو بھی پیلی دھات کہہ کر سرکاری ریکارڈ میں درج نہ کر دے اور بعد میں پیتل کے بسکٹوں سے تبدیل کرکے یہ تمام سونے کے بسکٹ بھی ہڑپ نہ کر لے۔ انہوں نے کہا کہ نیپال سے گورکھپور اور گورکھپور سے دہلی، یہی ڈبل انجن کے ڈبل گورکھ دھندے کا اصل راستہ ہے۔
ایس پی صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ یہ کوئی ایک معاملہ نہیں ہے۔ بی جے پی حکومت میں اوپر سے نیچے تک ہر جگہ دھاندلی، کمیشن خوری اور لوٹ مار جاری ہے۔ جھوٹے مقدمات، جھوٹے الزامات اور فرضی انکاو¿نٹر کرا کر بی جے پی حکومت نے پہلے ہی پولیس کی شبیہ خراب کر دی ہے۔ اسی طرح دیگر محکموں اور کاموں میں بھی بڑے پیمانے پر بدعنوانی ہو رہی ہے۔ چار ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے بننے والے لکھنو¿-کانپور ایکسپریس وے میں گڑھوں اور سڑک ٹوٹنے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت میں بننے والے دیگر ایکسپریس ویز اور سڑکوں کا بھی یہی حال ہے۔ اس حکومت میں ہر طرف بجٹ کی بندر بانٹ اور لوٹ مار جاری ہے۔ پریاگ راج میں اس حکومت کے دوران کمبھ کو ملا کر مجموعی طور پر تقریباً ایک لاکھ کروڑ روپے کا بجٹ خرچ ہوا ہوگا، لیکن پریاگ راج کی حالت کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔ محلہ محلہ پانی جمع ہونے سے لوگ پریشان ہو گئے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ