کانگریس کے ریاستی صدر اجے رائے نے ہنومان گڑھی میں ہنومان چالیسا پڑھا
ایودھیا، 23 اگست (ہ س)۔ اتر پردیش کانگریس کے ریاستی صدر اجے رائے اتوار کو ایودھیا پہنچے اور ہنومان گڑھی میں پوجا کی اور ہنومان چالیسا کاپاٹھ کیا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ رام مندر کو کاروبار کا مرکز نہیں بننے دیا جائے گا۔ انہوں نے بڑھتی ہوئی مہنگائ
رائے


ایودھیا، 23 اگست (ہ س)۔ اتر پردیش کانگریس کے ریاستی صدر اجے رائے اتوار کو ایودھیا پہنچے اور ہنومان گڑھی میں پوجا کی اور ہنومان چالیسا کاپاٹھ کیا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ رام مندر کو کاروبار کا مرکز نہیں بننے دیا جائے گا۔ انہوں نے بڑھتی ہوئی مہنگائی، چینی اور دیگر ضروری اشیاء کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر حکومت پر تنقید کی۔

ریاستی صدر نے کہا کہ کانگریس اپنے پروگراموں کا آغاز بھگوان کے درشن سے کرتی ہے۔ نامہ نگاروں کے ایک سوال کے جواب میں اجے رائے نے مبینہ رام مندر کی بے حرمتی کے واقعے پر بی جے پی حکومت کے خلاف سنگین الزامات لگائے۔ انہوں نے کہا کہ ملزم کو بچانے کی کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے ان سے کہا کہ اب حکومت پر نہیں بلکہ ہنومان جی پر بھروسہ کریں اور کہا کہ ہنومان جی کو اب اپنا گدااٹھانا چاہیے اور چنداچوروں کافیصلہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے ہنومان جی سے ظلم اور نا انصافی کے خلاف کارروائی کی دعا کی۔

اجے رائے نے کہا کہ رام مندر کو کاروبار کا مرکز نہیں بننے دیا جائے گا۔ یہ ان کا مطالبہ ہے کہ رام مندر میں سی ای او نہیں بلکہ دھرمچاریہ مقرر کیے جائیں۔ آنے والے یوپی اسمبلی انتخابات میں اتحاد کے سوال پر اجے رائے نے کہا کہ یہ فیصلہ قومی قیادت کرے گی، لیکن بی جے پی کو اقتدار سے ہٹا کررہیں گے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande