
سڑک کو چوڑا کر نے سے ملے گی ٹریفک جام سے تمام رسمی کارروائیاں مکمل: سکریٹری پٹنہ، 23 اگست(ہ س)۔مظفر پور کے مصروف ترین راستوں میں سے ایک رام دیالو اور چاندنی چوک کے درمیان 4.50 کلومیٹر طویل، 6 لین سڑک تعمیر کی جائے گی۔ اس سے ہزاروں لوگوں کو روزانہ ٹریفک جام سے مستقل نجات ملے گی۔ سڑک تعمیر محکمہ اور بہار اسٹیٹ برج کنسٹرکشن کارپوریشن لمیٹڈ کے حکام کا ماننا ہے کہ رام دیالو نگر اور چاندنی چوک کے درمیان 44.76 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی جانے والی 6 لین والی سڑک کے لیے نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) اور دیگر محکموں سے منظوری مل گئی ہے۔ سڑک کو چوڑا اور اپ گریڈ کرنے کا کام جلد شروع کیا جائے گا۔سڑک تعمیر محکمہ کے سیکریٹری مسٹر پنکج کمار پال نے بتایا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی(این ایچ اے آئی) سے متعلق تمام رسمی کارروائیوں کو کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا گیا ہے۔ پروجیکٹ ڈائریکٹر،این اے ایچ آئی اور پی آئی یو مظفر پور کے مکتوب نمبر 701 کے ذریعے اس پورے پروجیکٹ کے لیے این او سی جاری کیا ہے، جس سے کام میں کوئی رکاوٹ نہیں رہی اور کام مقررہ مدت کے اندر پورا ہو کی کی راہ پر ہے ۔انہوں نے بتایا کہ مظفر پور میں چاندنی چوک اور رام دیالو نگر کے درمیان یومیہ ہزاروں چھوٹی ،بڑی گاڑیوں کا دبائو رہتا ہے ۔ اس سڑک کو چوڑا اور جدید بنانے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہو گا کہ چاندنی چوک اور رام دیالو نگر کے درمیان مسلسل اور شدید ٹریفک جام سے لوگوں کو مستقبل طور پر نجات ملے گی۔گاڑیوں کی آمدورفت بغیر کسی رکاوٹ کے ہو تی رہے گی۔ اس سے نہ صرف عام لوگوں کے قیمتی وقت اور ایندھن(پٹرول ، ڈیزل) کی بڑی بچت ہو گی ،بلکہ علاقہ میں سڑک حادثات میں بھی بہت کمی آئے گی ۔انہوں نے کہا کہ سڑک کو چوڑا کرنے سے مقامی لوگوں کو بہتر رابطہ ملے گا اور قرب و جوار کی کاروباری سرگرمیوں سے براہ راست روابط ملیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس سڑک کی تعمیر سے مظفر پور شہر کی ہموار ترقی کو ایک نئی تحریک ملے گی۔ یہ منصوبہ صرف سڑک کی تعمیر کا منصوبہ نہیں ہے بلکہ مظفر پور کے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے کی طرف ایک اہم پیش رفت ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan