نوئیڈا میں 436 میٹرک ٹن چینی دستیاب، افواہوں پر توجہ نہ دیں: ضلعی فوڈ مارکیٹنگ افسر
نوئیڈا، 23 اگست (ہ س)۔ ضلعی انتظامیہ چینی کی ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری روکنے کے لیے سرگرم ہو گئی ہے۔ انتظامیہ کی ٹیم نے اتوار کو تحصیل وار ڈیلروں کے اسٹاک کی جانچ کی۔ اس دوران ضلع میں 436.75 میٹرک ٹن چینی کا ذخیرہ پایا گیا۔ انتظامیہ نے دعویٰ کی
نوئیڈا میں 436 میٹرک ٹن چینی دستیاب، افواہوں پر توجہ نہ دیں: ضلعی فوڈ مارکیٹنگ افسر


نوئیڈا، 23 اگست (ہ س)۔

ضلعی انتظامیہ چینی کی ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری روکنے کے لیے سرگرم ہو گئی ہے۔ انتظامیہ کی ٹیم نے اتوار کو تحصیل وار ڈیلروں کے اسٹاک کی جانچ کی۔ اس دوران ضلع میں 436.75 میٹرک ٹن چینی کا ذخیرہ پایا گیا۔ انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ضلع میں چینی کی کوئی کمی نہیں ہے۔ افسران نے سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی گمراہ کن اطلاعات پر یقین نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں چینی کا وافر ذخیرہ موجود ہے اور معمول کے مطابق سپلائی کی جا رہی ہے۔

ضلعی فوڈ مارکیٹنگ افسر اجیت پرتاپ سنگھ نے بتایا کہ چینی کی قیمت میں اضافے اور سوشل میڈیا پر گمراہ کن اطلاعات کے پیش نظر یہ کارروائی کی گئی۔ مرکزی حکومت نے یکم اگست سے 30 نومبر 2026 تک اسٹاک کی حد نافذ کی ہے۔ اس کے تحت کوئی ڈیلر 30 دن سے زیادہ اور 400 میٹرک ٹن سے زیادہ چینی کا ذخیرہ نہیں رکھ سکتا۔ ڈیلروں کو اپنے اسٹاک کی معلومات آن لائن پورٹل پر باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کرنا ہوگی۔

انتظامیہ نے عام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ چینی کی کمی سے متعلق افواہوں پر توجہ نہ دیں۔ انہوں نے بتایا کہ ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ روکنے کے لیے ٹیمیں مسلسل مہم چلا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان سرگرمیوں میں ملوث پائے جانے والوں کے خلاف ضروری اشیا ایکٹ کی دفعات کے تحت سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande