کینال روڈ پر سڑک حادثے میں ایک خاتون کی موت، ایک زخمی
دہرادون، 22 اگست(ہ س)۔ راج پور تھانہ علاقے کے کینال روڈ پر جمعہ کی دیر رات پیش آنے والے سڑک حادثے میں ایک خاتون کی موت ہوگئی، جبکہ دوسری خاتون زخمی ہوگئی۔ پولیس نے کار ڈرائیور سمیت دو نوجوانوں کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق را
کینال روڈ پر سڑک حادثے میں ایک خاتون کی موت، ایک زخمی


دہرادون، 22 اگست(ہ س)۔ راج پور تھانہ علاقے کے کینال روڈ پر جمعہ کی دیر رات پیش آنے والے سڑک حادثے میں ایک خاتون کی موت ہوگئی، جبکہ دوسری خاتون زخمی ہوگئی۔ پولیس نے کار ڈرائیور سمیت دو نوجوانوں کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا ہے۔پولیس کے مطابق رات تقریباً 12:45 بجے 112 کے ذریعے کینال روڈ پر حادثے کی اطلاع موصول ہوئی۔ اطلاع ملتے ہی راج پور پولیس موقع پر پہنچی، جہاں ایک آئی20- کار سڑک کے کنارے تباہ شدہ حالت میں کھڑی تھی۔ موقع پر ایک اسکوٹی اور موٹر سائیکل بھی تباہ شدہ حالت میں پائی گئی۔موقع پر موجود لوگوں نے پولیس کو بتایا کہ کار ڈرائیور نے سڑک کے کنارے کھڑی اسکوٹی کو ٹکر مار دی۔ حادثے میں اسکوٹی پر سوار نینا راجپوت اور ندھی کشیپ زخمی ہوگئیں۔ دونوں کو علاج کے لیے اسپتال پہنچایا گیا، جہاں دوران علاج 26 سالہ نینا راجپوت نے میکس اسپتال میں دم توڑ دیا۔ ندھی کشیپ کا دُون اسپتال میں علاج جاری ہے۔پولیس نے موقع سے کار ڈرائیور سمت یادو (20)، ساکن کاٹھ بنگلہ بستی، حصہ دوم، راج پور، اور اس کے ساتھی ہاشم (24)، ساکن سمن نگر، راج پور، کو حراست میں لے لیا۔پوچھ گچھ کے دوران کار ڈرائیور نے پولیس کو بتایا کہ وہ کاٹھ بنگلہ سے کینال روڈ کی جانب آ رہا تھا، اسی دوران کار کے بریک نہیں لگے، جس کے نتیجے میں گاڑی سڑک کے کنارے کھڑی گاڑیوں سے ٹکرا گئی۔پولیس نے حادثے کا شکار کار کو قبضے میں لے لیا ہے۔ متوفیہ نینا راجپوت اہلیہ ابھشیک مہرا ، دہرادون کی رہائشی تھیں۔ پولیس نے پنچ نامہ کی کارروائی شروع کردی ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے حادثے کی وجوہات اور پورے معاملے کی تفصیلی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande