جشنِ عید میلاد النبی کا جلوس 26 اگست کو نکالا جائے گا
اجمیر، 22 اگست (ہ س)۔ 1501واں جشنِ عید میلاد النبی 26 اگست کو عقیدت اور جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے گا۔جلوس کے حوالے سے منعقدہ پریس کانفرنس میں منتظمین نے نظم و ضبط، صفائی، سماجی ہم آہنگی اور نوجوانوں کی شرکت کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔ انجمن
جشنِ عید میلاد النبی کا جلوس 26 اگست کو نکالا جائے گا


اجمیر، 22 اگست (ہ س)۔

1501واں جشنِ عید میلاد النبی 26 اگست کو عقیدت اور جوش و خروش کے ساتھ منایا جائے گا۔جلوس کے حوالے سے منعقدہ پریس کانفرنس میں منتظمین نے نظم و ضبط، صفائی، سماجی ہم آہنگی اور نوجوانوں کی شرکت کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔ انجمن کے سکریٹری سید کلیم الدین چشتی اور صوفی انٹرنیشنل کے سکریٹری نواب ہدایت اللہ نے بتایا کہ جلوس میں ڈی جے کی پک اَپ اور آتش بازی پر پابندی ہوگی۔ سبھی سے جلوس کو پ±رامن اور باوقار انداز میں نکالنے اور انتظامیہ و پولیس کی ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

منتظمین نے جلوس کے راستے میں صفائی برقرار رکھنے اور لنگر، شربت اور تبرک کی تقسیم کے مقامات پر مناسب تعداد میں ڈسٹ بن رکھنے کی اپیل کی۔ نوجوانوں سے اسلامی لباس میں نظم و ضبط کے ساتھ جلوس میں شریک ہوکر محبت، بھائی چارے اور انسانیت کا پیغام دینے کی اپیل کی گئی۔

جلوس 26 اگست کو صبح 9 بجے اندرکوٹ واقع تاریخی ڈھائی دن کا جھونپڑا سے روانہ ہوگا۔ یہ کمانی گیٹ، درگاہ بازار، درگاہ شریف کے مرکزی دروازے، دھان منڈی، دہلی گیٹ اور گنج سے ہوتا ہوا رشی گھاٹی بائی پاس کے راستے چِلّا قطب صاحب پہنچے گا۔

دوپہر تقریباً ایک بجے چِلّا قطب صاحب پہنچنے پر مختلف میلاد پارٹیاں صلوٰة و سلام پیش کریں گی۔ اس کے بعد شہر قاضی توصیف احمد صدیقی ملک میں امن و امان، خوشحالی اور باہمی ہم آہنگی کے لیے خصوصی دعا کرائیں گے۔

منتظمین نے کہا کہ جشنِ عید میلاد النبی کا جلوس اجمیر کی گنگا جمنی تہذیب، باہمی بھائی چارے اور انسانیت کی مثال کو مزید مضبوط کرنے والا ثابت ہونا چاہیے۔

اس موقع پر صوفی انٹرنیشنل کے صدر حاجی سرور صدیقی، انجمن سجاد گان کے صدر حاجی عظیم چشتی، لیاقت چشتی، مولانا ایوب قاسمی، انجمن کے رکن سید احتشام احمد چشتی، قاضی منور علی، بشیر خان، حاجی رئیس قریشی، شبیر حسین بوہرا، اشرف بلند، اکبر گھوسی، صدرالدین قریشی، عبد النعیم خان، مختار احمد نواب، سید انور چشتی، عارف حسین، افتخار صدیقی، عبدالسلام، شاکر شاہ، اکبر احسان مرزا، عبدالعزیز ملتانی، محمد علی بوہرا، اقبال محمد، رضوان ، سید برہان چشتی وغیرہ موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande