پریاگ راج سمیت کئی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ
پریاگ راج، 22 اگست (ہ س)۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پریاگ راج سمیت اتر پردیش کے کئی اضلاع میں گرج چمک اور تیز ہواوں کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں۔ ہفتہ کی صبح اچانک موسم نے کروٹ لی اور ریاست کے دارالحکومت لکھنو، بارہ بنکی اور پریاگ راج شہر سمیت آس پ
محکمۂ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ پیشین گوئی


پریاگ راج، 22 اگست (ہ س)۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پریاگ راج سمیت اتر پردیش کے کئی اضلاع میں گرج چمک اور تیز ہواوں کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں۔ ہفتہ کی صبح اچانک موسم نے کروٹ لی اور ریاست کے دارالحکومت لکھنو، بارہ بنکی اور پریاگ راج شہر سمیت آس پاس کے اضلاع میں بارش ہوئی۔

ہندوستانی محکمۂ موسمیات نے ریاست کے کئی اضلاع میں اگلے چند گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی اور بعض مقامات پر درمیانی سے تیز بارش کی وارننگ جاری کی ہے۔ اس دوران 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے اور آسمانی بجلی چمکنے کا بھی امکان ہے۔ فوری وارننگ صبح 4.53 بجے جاری کی گئی، جو صبح 7.53 بجے تک موثر تھی۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق پریاگ راج، سون بھدر، مرزا پور، چندولی، سنت روی داس نگر (بھدوہی)، جونپور، پرتاپ گڑھ، چترکوٹ، کوشامبی، فتح پور، باندہ، مہوبا، ہمیر پور، جالون، رائے بریلی، امیٹھی، کانپور نگر، اٹاوہ، فیروز آباد، ایٹہ، ہاتھرس، متھرا، کاس گنج، اعظم گڑھ، مئو، سلطان پور، امبیڈکر نگر، ایودھیا، گورکھپور، سنت کبیر نگر، بستی، کانپور دیہات، اناو، اوریا، بارہ بنکی، لکھنو، ہردوئی، فرخ آباد، شاہجہاں پور، لکھیم پور کھیری، بریلی، پیلی بھیت، رام پور، علی گڑھ، بدایوں، بلند شہر، سنبھل، امروہہ، مراد آباد، میرٹھ، باغپت، بجنور، مظفر نگر اور شاملی سمیت آس پاس کے علاقوں میں موسم خراب رہنے کا امکان ہے۔

چندر شیکھر آزاد یونیورسٹی آف ایگریکلچر اینڈ ٹیکنالوجی کانپور (سی ایس اے) کے ماہرِ موسمیات ڈاکٹر ایس این سنیل پانڈے نے بتایا کہ مانسونی سرگرمیوں کے زیرِ اثر ریاست کے کئی حصوں کی فضا میں نمی برقرار ہے۔ اس کے سبب مقامی سطح پر گرج چمک والے بادل تیار ہو رہے ہیں اور بعض علاقوں میں کم وقت کے اندر تیز بوچھاریں پڑ سکتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پریاگ راج سمیت آس پاس کے اضلاع میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان بنا ہوا ہے۔

ڈاکٹر پانڈے نے خراب موسم کے دوران لوگوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ آسمانی بجلی چمکنے کے دوران کھلے میدان، کھیت، درخت، بجلی کے کھمبے اور آبی ذخائر کے آس پاس جانے سے گریز کریں۔ کسان بھی بارش اور تیز ہوا کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے زراعتی کام احتیاط سے کریں۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق انتباہی علاقوں میں ہلکی بارش کے ساتھ گرج چمک اور کچھ علاقوں میں درمیانی سے تیز بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ ایسے میں لوگوں کو موسم کے بدلتے تیور کے پیشِ نظر چوکنا رہنے کی صلاح دی گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande