تالاب میں ڈوبنے سے دو بچوں کی موت، گاؤں میں غم کی لہر
کشن گنج، 22 اگست (ہ س)۔ ضلع کے ٹیڑھا گاچھ بلاک علاقہ کے مٹیاری پنچایت کے وارڈ نمبر 10 میں ہفتہ کے روز تالاب میں ڈوبنے سے دو بچوں کی موت ہوگئی۔حادثے سے گاؤں میں غم کی لہر دوڑ گئی ۔ مرنے والوں میں وارڈ ممبر محمد اظہار کے بھتیجے اور بھانجے
تالاب میں ڈوبنے سے دو بچوں کی موت، گاؤں میں غم کی لہر


کشن گنج، 22 اگست (ہ س)۔ ضلع کے ٹیڑھا گاچھ بلاک علاقہ کے مٹیاری پنچایت کے وارڈ نمبر 10 میں ہفتہ کے روز تالاب میں ڈوبنے سے دو بچوں کی موت ہوگئی۔حادثے سے گاؤں میں غم کی لہر دوڑ گئی ۔ مرنے والوں میں وارڈ ممبر محمد اظہار کے بھتیجے اور بھانجے بتائے جاتے ہیں۔ ان کی عمر تقریباً 10 اور 12 سال تھیں۔مٹیاری پنچایت کے مکھیا صفدر حسین انصاری نے بتایا کہ دونوں بچے ہفتے کے روز اپنے گھر سے 500 میٹر کے فاصلے پر واقع تالاب میں نہانے گئے تھے۔نہاتے ہوئے وہ اچانک گہرے پانی میں چلے گئے اور ڈوب گئے۔ جب آس پاس کے لوگوں کو اس واقعہ کا علم ہوا تو گاؤں والے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جس سے تالاب کے قریب لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔گاؤں والوں کے مطابق دونوں بچے تالاب میں نہانے گئے تھے کہ گہرے پانی میں چلے جانے سے ڈوب گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی متوفی بچوں کے لواحقین اور رشتہ دار بھی موقع پر پہنچ گئے۔بچوں کی موت کی خبر پھیلتے ہی گاؤں میں غم لہر دوڑ گئی ۔ حادثے کے بعد متوفی بچوں کے گھر پر گاؤں والوں اور رشتہ داروں کی بھیڑ جمع ہوگئی۔ لوگ غمزدہ خاندان کو تسلی دے رہے ہیں۔ دو بچوں کی بیک وقت موت سے پورے پنچایت علاقہ میں کہرام مچ گیا ہے۔گاؤں والوں کا کہنا تھا کہ دونوں بچے گھر والوں کو بہت پیارے تھے، اور ان کی اچانک موت سے انہیں گہرا صدمہ پہنچا ہے۔ اس واقعے کے بعد گاؤں میں تالابوں کے ارد گرد بچوں کی حفاظت کے حوالے سے بھی خدشات بڑھ گئے ہیں۔ گاؤں والوں نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ بچوں کو تالابوں یا دیگر گہرے پانی کے قریب تنہا نہ جانے دیں۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande