
200 یونٹ مفت دینے کا وعدہ جھوٹ پر مبنی، بجلی کے نرخوں میں اضافے کا جھٹکا: سجاد لونسرینگر، 22 اگست (ہ س):۔ پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون نے ہفتہ کے روز کہا کہ بجلی کے نرخوں میں 6.8 فیصد اضافہ یقینی طور پر ان لوگوں کے لئے ایک جھٹکا ہے جنہیں 200 یونٹ مفت بجلی دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں لون نے کہا کہ سرکار نے 6.83 فیصد اضافے کی منظوری دی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ جموں اور کشمیر کے عام صارف کے لیے، جن سے 2024 میں مفت بجلی کا وعدہ کیا گیا تھا، یہ ایک جھٹکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی انتخابات ہوئے تقریباً دو سال گزر چکے ہیں، ابھی تک صارفین کو 200 یونٹ مفت بجلی میں ایک روپیہ بھی نہیں دیا گیا۔ لون نے مزید کہا کہ مفت بجلی کے وعدے کو پورا کرنے میں ناکام ہونے کے علاوہ، حکومت نے غیر میٹر والے علاقوں میں لوڈ بڑھا دیا ہے، ماہانہ بلوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir