غیر ملکی شراب کی آٹھ بوتل کے ساتھ اسمگلر گرفتار
نوادہ، 22 اگست (ہ س)۔ضلع کے رجولی بائی پاس چوک پرہفتہ کے روزمحکمہ آبکاری کی ایک ٹیم نے پھلوں کی دکان کی آڑ میں مبینہ طور پر شراب فروخت کرنے والے ایک نوجوان کو گرفتار کیا۔تلاشی کے دوران اس کی موٹرسائیکل کی ڈگی سے غیرملکی شراب کی آٹھ بوتلیں برآم
غیر ملکی شراب کی آٹھ بوتل کے ساتھ ا سمگلر گرفتار


نوادہ، 22 اگست (ہ س)۔ضلع کے رجولی بائی پاس چوک پرہفتہ کے روزمحکمہ آبکاری کی ایک ٹیم نے پھلوں کی دکان کی آڑ میں مبینہ طور پر شراب فروخت کرنے والے ایک نوجوان کو گرفتار کیا۔تلاشی کے دوران اس کی موٹرسائیکل کی ڈگی سے غیرملکی شراب کی آٹھ بوتلیں برآمد ہوئیں۔ محکمہ ایکسائز نے شراب کے کاروبار میں استعمال ہونے والی ہیرو گلیمر موٹر سائیکل بھی ضبط کرلی۔ایکسائز انسپکٹرامیت کمار گپتا نے بتایا کہ ایکسائز سپرنٹنڈنٹ گنیش چندر کی ہدایات پر شراب بندی کو نافذ کرنے کے لیے جھارکھنڈ سے متصل علاقوں میں گہرائی سے چھان بین اور چھا پہ ماری کی جارہی ہے ۔گزشتہ چند دنوں سے اطلاعات موصول ہو رہی تھیں کہ بائی پاس چوک پر ایک پھل فروش شراب فروخت کر رہا ہے۔ معلومات کی تصدیق کے بعد ٹیم نے چھاپہ ماری کا منصوبہ بنایا۔چھاپہ ماری کے دوران شیو شنکر کمار عرف شنکر ملاکر ولد لکشمن مالی ساکن مہاسائی محلہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ موٹر سائیکل نمبر بی آر ۔27ڈبلیو ۔9579 کی تلاشی لینے پر ڈکی میں غیر ملکی شراب کی آٹھ بوتلیں برآمد ہوئیں۔ دوران تفتیش ملزم نے پھل سمیت شراب فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔ محکمہ ایکسائز کے مطابق ملزم اس سے قبل بھی شراب اسمگلنگ کے جرم میں جیل جا چکا ہے۔ایکسائز سپرنٹنڈنٹ گنیش چندرا نے بتایا کہ ضبط شدہ شراب اور موٹر سائیکل کے سلسلے میں بہار امتناعی اور ایکسائز ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ گرفتار ملزم کو طبی معائنے کے بعد عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande