مہاراشٹر میں غذائی تحفظ کے ضوابط کی خلاف ورزی پر ایف ڈی اے کی کارروائی، 13 اداروں کے لائسنس معطل
ممبئی ، 22 اگست (ہ س)۔ غذائی تحفظ اورصفائی کے ضوابط کی سنگین خلاف ورزیوں کے معاملے میں مہاراشٹرفوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے ریاست کے 13 غذائی اداروں کے لائسنس اور رجسٹریشن سرٹیفکیٹ معطل کر دیے ہیں۔ ریاست کے مختلف شہروں میں کیے گئے معائنے کے دوران
Maharashtra Food Establishments Licences Suspended


ممبئی ، 22 اگست (ہ س)۔ غذائی تحفظ اورصفائی کے ضوابط کی سنگین خلاف ورزیوں کے معاملے میں مہاراشٹرفوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے ریاست کے 13 غذائی اداروں کے لائسنس اور رجسٹریشن سرٹیفکیٹ معطل کر دیے ہیں۔ ریاست کے مختلف شہروں میں کیے گئے معائنے کے دوران غذائی اشیا کے ذخیرہ، صفائی، درجہ حرارت پر قابو اور غذائی اشیا کی ہینڈلنگ میں سنگین خامیاں پائے جانے کے بعد یہ کارروائی کی گئی۔ ایف ڈی اے حکام کے مطابق ممبئی کے قولابہ میں واقع بامبے پریزیڈنسی ریڈیو کلب، میک ڈونلڈز، مالاڈ میں واقع نووارا، نریمن پوائنٹ کے اسٹیٹس ریسٹورنٹ، کھار کے کھار جمخانہ، سانتا کروز کے بجرنگ سویٹ مارٹ اور اندھیری ویسٹ میں واقع اے ایس ایم ہوٹلس اینڈ ہاسپیٹیلٹی سروسز کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ناگپور کے ڈیو برادرز شاورما، ناسک کے اونتی اسنیکس اور امراوتی کے پنٹو یادو سویٹس کے لائسنس بھی معطل کیے گئے ہیں۔ اورنگ آباد اور پربھنی میں واقع چھپن بھوگ تھالی ریسٹورنٹ اینڈ بینکوئٹ ہال، مہارو گایتری میواڑ پرائیویٹ لمیٹڈ اور اسٹار بیکری، پربھنی کے خلاف بھی غذائی تحفظ کے ضوابط کی خلاف ورزی پر کارروائی کی گئی ہے۔قولابہ میں واقع بامبے پریزیڈنسی ریڈیو کلب کی باورچی خانے کے معائنے کے دوران بڑی تعداد میں زندہ مکھیاں، مردہ کاکروچ اور کھلے میں کیڑے پائے گئے۔ ایف ڈی اے کے مطابق غذائی اشیا کے قریب ہی کیمیکل بھی رکھے گئے تھے، جبکہ کچھ برتن براہ راست فرش پر رکھے ہوئے تھے۔ معائنے کے دوران غذائی تحفظ اور صفائی سے متعلق ضوابط پر عمل درآمد میں 47 فیصد تک کمی پائے جانے کی بات سامنے آئی ہے۔ اسی طرح کھار جمخانہ کے معائنے کے دوران غذائی اشیا کے محفوظ ذخیرہ، خوردنی تیل کے معیار، درجہ حرارت پر قابو اور صفائی کے انتظامات میں کئی خامیاں پائی گئیں۔ صاف برتنوں پر گندا پانی گرنا، گندے برتن، جمع شدہ پانی اور غذائی اشیا کا ضائع ہونا جیسی سنگین بے ضابطگیاں بھی سامنے آئیں۔ ان خامیوں کے پیش نظر کھار جمخانہ کا رجسٹریشن سرٹیفکیٹ معطل کر دیا گیا ہے۔معطلی کی مدت میں غذائی کاروبار بند رکھنے کی ہدایت : ایف ڈی اے نے تمام غذائی اداروں کو معطلی کی مدت کے دوران غذائی اشیا کی خرید، پیداوار، فروخت اور تقسیم مکمل طور پر بند رکھنے کی ہدایت دی ہے۔ انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر غذائی تحفظ اور صفائی کے ضوابط کی خلاف ورزی جاری رہی تو متعلقہ اداروں کے خلاف مزید سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ایف ڈی اے نے واضح کیا ہے کہ ہوٹل، ریسٹورنٹ اور غذائی اشیا کی فروخت سے متعلق اداروں کے لیے صفائی، محفوظ ذخیرہ اور غذائی اشیا کی مناسب ہینڈلنگ سے متعلق مقررہ معیار پر سختی سے عمل کرنا لازمی ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande