
کولکاتا، 22 اگست (ہ س)۔
ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمنٹ سایونی گھوش نے مغربی بنگال میں ہوابازی کے بنیادی ڈھانچے کی توسیع کے حوالے سے پانچ اہم ترجیحات پیش کی ہیں۔ جمعہ کی شام سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ میسور میں شہری ہوابازی سے متعلق مشاورتی کمیٹی کی میٹنگ میں مرکزی شہری ہوابازی کے وزیر رام موہن نائیڈو اور وزیر مملکت مرلی دھر موہول سمیت دیگر ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ انہوں نے ریاست سے متعلق مسائل اٹھائے۔
سایونی گھوش کے مطابق، میٹنگ میں مغربی بنگال سے متعلق ہوابازی کے پانچ اہم مسائل پر مثبت ردعمل ملا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے اہم ہوائی اڈوں اور فضائی سہولیات کی ترقی کے لیے مرکز اور ریاستی حکومت کے درمیان بہتر تال میل ضروری ہے۔
سایونی گھوش نے کلائی کنڈا، ہاشیمارا، مالدہ، بالورگھاٹ اور پرولیا ہوائی اڈوں کو سال 2028 تک مکمل طور پر فعال کرنے کے لیے وقت مقررہ منصوبہ تیار کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے زمین کے حصول اور دیگر ضروری تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
انہوں نے نیتاجی سبھاش چندر بوس بین الاقوامی ہوائی اڈے کی وسیع پیمانے پر جدید کاری کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ اس کے ساتھ ہی کولکاتا میں بڑھتے ہوئے مسافروں کے دباو¿ کے پیش نظر دوسرے ہوائی اڈے کے قیام کے لیے منصوبہ تیار کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کولکاتا سے برطانیہ اور امریکہ کے لیے براہ راست پروازوں کی سہولت بڑھانے کی ضرورت بھی اجاگر کی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ