میئر نے پرشانت وہار میں میگا مارچ میں شرکت کی، کہا’دہلی کو صاف، کچرے سے پاک اور سرسبز بنانے کے لیے میونسپل کارپوریشن پرعزم
نئی دہلی، 22 اگست(ہ س)۔ دہلی کے میئر پرویش واہی نے ہفتے کے روز شمال مغربی علاقے پرشانت وہار میں منعقدہ میگا مارچ میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) دہلی کو صاف، کچرے سے پاک اور سرسبز شہر بنانے کے لیے پوری طرح
میئر نے پرشانت وہار میں میگا مارچ میں شرکت کی، کہا’دہلی کو صاف، کچرے سے پاک اور سرسبز بنانے کے لیے میونسپل کارپوریشن پرعزم


نئی دہلی، 22 اگست(ہ س)۔ دہلی کے میئر پرویش واہی نے ہفتے کے روز شمال مغربی علاقے پرشانت وہار میں منعقدہ میگا مارچ میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) دہلی کو صاف، کچرے سے پاک اور سرسبز شہر بنانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔میئر پرویش واہی نے صفائی کے حوالے سے عوام میں بیداری پیدا کرنے کے مقصد سے منعقدہ میگا مارچ کے دوران تقریباً دو کلومیٹر پیدل چل کر شرم دان کیا اور سڑک پر جھاڑو بھی لگائی۔ انہوں نے سڑک کے کنارے موجود درختوں کی شاخوں کی کٹائی کرنے کی ہدایت دی اور سڑکوں پر موجود تجاوزات کو ہٹانے کے لیے سخت کارروائی کے احکامات جاری کیے۔

پرویش واہی نے سڑکوں پر موجود گڑھوں کو بھرنے کے لیے بھی متعلقہ افسران کو ہدایات دیں۔ میگا مارچ کے دوران مچھروں سے بچاؤ کے لیے کیڑے مار دوا کا چھڑکاؤ بھی کیا گیا۔ شہریوں میں صفائی کے حوالے سے بیداری پیدا کرنے کے لیے ایک نکڑ ناٹک بھی پیش کیا گیا۔

میگا مارچ کے دوران شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے میئر نے کہا کہ صفائی دہلی میونسپل کارپوریشن کی اولین ذمہ داری ہے۔ دہلی کو عالمی معیار کا شہر بنانے کی مہم میں عوام کی شرکت بھی انتہائی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ہر شہری صفائی کو اپنی روزمرہ کی عادت بنا لے تو اس مہم کو کامیاب بنایا جاسکتا ہے۔ عوام کی اجتماعی کوششوں سے دہلی کو مزید صاف ستھرا اور خوبصورت بنایا جاسکتا ہے۔میئر نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن نے دہلی میں موجود کچرے کے پہاڑوں کو ختم کرنے کی سمت میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے اور انہیں جلد مکمل طور پر ختم کردیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ نئے پیدا ہونے والے کچرے کے سائنسی طریقے سے نپٹارے کے لیے جدید ترین پلانٹ لگائے جارہے ہیں، تاکہ مستقبل میں پیدا ہونے والے کچرے کو بھی بروقت سائنسی طریقے سے ٹھکانے لگایا جاسکے۔

پرویش واہی نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن کی ’’دہلی کو کچرے سے آزادی‘‘ مہم صرف صفائی تک محدود نہیں ہے۔ اس کا مقصد شہریوں میں صفائی کے حوالے سے بیداری پیدا کرنا، عوامی مقامات کو صاف رکھنا، حساس مقامات پر باقاعدگی سے صفائی کو یقینی بنانا اور عوامی نمائندوں، میونسپل ملازمین اور شہریوں کو اجتماعی صفائی مہم سے جوڑنا بھی ہے۔میگا مارچ کے دوران میئر نے ’’ایک پیڑ ماں کے نام‘‘ مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ مہم ماحولیاتی تحفظ کے ساتھ ساتھ احترام اور جذبات سے بھی جڑی ہوئی ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں اس مہم کا حصہ بنیں اور شجرکاری کرکے ماحول کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کریں۔میگا مارچ میں شمال مغربی علاقے کے ڈپٹی کمشنر انشول سیروہی، دہلی میونسپل کارپوریشن کے افسران، صفائی ملازمین اور مقامی شہریوں نے شرکت کی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande