ہماچل میں پھر موسلادھار بارش، زمین کے تودے کھسکنے سے سے 112 سڑکیں بند، کئی مقامات پر بجلی گل
شملہ، 22 اگست (ہ س)۔ ہماچل پردیش میں گزشتہ دو تین دنوں سے سست پڑا مانسون ہفتہ کو ایک بار پھر سرگرم ہو گیا۔ ریاست کے کئی حصوں میں صبح سے تیز بارش ہو رہی ہے۔ چمبا، ہمیر پور اور شملہ میں بارش کا اثر زیادہ نظر آیا۔ دارالحکومت شملہ میں تیز بارش کے بعد
شملہ میں بارش


شملہ، 22 اگست (ہ س)۔ ہماچل پردیش میں گزشتہ دو تین دنوں سے سست پڑا مانسون ہفتہ کو ایک بار پھر سرگرم ہو گیا۔ ریاست کے کئی حصوں میں صبح سے تیز بارش ہو رہی ہے۔ چمبا، ہمیر پور اور شملہ میں بارش کا اثر زیادہ نظر آیا۔ دارالحکومت شملہ میں تیز بارش کے بعد درجہ حرارت میں گراوٹ درج کی گئی اور موسم میں ہلکی خنکی محسوس کی گئی۔

محکمہ موسمیات نے ہفتہ کے روز کانگڑا، اونا، ہمیر پور، منڈی، کلو، بلاسپور، سولن اور شملہ کے اضلاع میں موسلادھار بارش کا اورینج الرٹ جاری کیا ہے۔ چمبا، سرمور، کنور اور لاہول-اسپیتی کے لیے یلو الرٹ ہے۔ محکمہ کے مطابق 23 سے 28 اگست کے دوران بھی ریاست کے بیشتر حصوں میں بارش ہو سکتی ہے۔ تاہم، اس مدت کے لیے کوئی الرٹ یا خصوصی وارننگ جاری نہیں کی گئی ہے۔ اس سے اشارہ ملتا ہے کہ آنے والے دنوں میں مانسون کی سرگرمی قدرے سست رہ سکتی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع کانگڑا میں کئی مقامات پر اچھی بارش ریکارڈ کی گئی۔ دھرم شالہ میں 68 ملی میٹر، نگروٹہ سوریاں میں 60 ملی میٹر، کانگڑا میں 51 ملی میٹر اور سجان پور ٹہرا میں 38 ملی میٹر بارش ہوئی۔

مسلسل بارش کا اثر ریاست کی سڑکوں، بجلی اور پینے کے پانی کے نظام پر بھی پڑا ہے۔ اسٹیٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق ہفتہ کی صبح تک لینڈ سلائیڈنگ اور بارش کے باعث ریاست میں 112 سڑکیں بند تھیں۔ اس کے علاوہ 138 بجلی کے ٹرانسفارمر اور پینے کے پانی کے 35 منصوبے بھی متاثر رہے۔

سڑک اور بجلی کے نظام میں ضلع منڈی سب سے زیادہ متاثر ہے۔ یہاں 46 سڑکیں بند ہیں اور 42 بجلی کے ٹرانسفارمر کام نہیں کر رہے ہیں۔ کلو میں 32 سڑکیں بند ہیں اور 21 بجلی کے ٹرانسفارمر متاثر ہیں۔ سڑکیں بند ہونے سے کئی علاقوں میں لوگوں کی آمد و رفت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

دیگر اضلاع میں بجلی کے نظام کی بات کریں تو چمبا میں 12، کانگڑا میں چھ، شملہ، سرمور اور اونا میں پانچ پانچ ٹرانسفارمر بند ہیں۔ سرمور میں 40 اور ہمیر پور میں 31 ٹرانسفارمر متاثر بتائے گئے ہیں۔ ہمیر پور میں پینے کے پانی کے 30 منصوبے بھی بند ہیں۔

مانسون کی بارش سے رواں سال ریاست میں اب تک بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔ اسٹیٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق مانسون سیزن میں بارش سے جڑے حادثات میں اب تک 221 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ اس دوران 87 مکانات، 15 دکانیں اور 322 مویشی خانے مکمل طور پر تباہ ہوئے ہیں، جبکہ 361 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

ریاست میں مانسون سے اب تک تقریباً 1,110 کروڑ روپے کی املاک کو نقصان پہنچا ہے۔ اس میں سب سے بڑا نقصان پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ (پی ڈبلیو ڈی) کو ہوا ہے، جس کا تقریباً 825 کروڑ روپے کا نقصان درج کیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande