
۔جمعہ کی رات ہونے والی موسلا دھار بارش سے کئی علاقے پانی میں ڈوب گئے
گروگرام، 22 اگست (ہ س)۔ ضلع میں جمعہ کی رات زبردست بارش ہوئی۔ ضلع انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ تحصیل اور سب تحصیل وار بارش کی رپورٹ کے مطابق ضلع میں سب سے زیادہ بارش کادی پور اور ہرسرو میں ہوئی۔ 21 اگست کی رات موسلا دھار بارش ہوئی۔
سب تحصیل کادی پور میں 83 ملی میٹر، سب تحصیل ہرسرو میں 83 ملی میٹر، تحصیل گروگرام میں 75 ملی میٹر، تحصیل وزیر آباد میں 69 ملی میٹر، سب تحصیل بادشاہ پور میں 62 ملی میٹر، تحصیل سوہنا میں 55 ملی میٹر، تحصیلفرخ نگر میں 15 ملی میٹر،تحصیل مانیسر میں چار اور تحصیل پٹودی 3 ملی میٹر بارش ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق گروگرام، کادی پور، ہرسرو اور وزیرآباد علاقوں میں سب سے زیادہ بارش ہوئی، جب کہ مانیسر اور پٹودی میں سب سے کم بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس بارش کی وجہ سے کئی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔
ایم جی روڈ ڈی ایچ بی وی این کے دفتر سے لے کر سیکٹر 14 میں گرلز کالج تک پانی میں ڈوب گیا۔اسی طرح سیکٹر 9 میں ای ایس آئی روڈ بھی پانی میں ڈوب گیا۔ بسائی روڈ پر گہرے گڑھے بھی پانی سے بھر گئے۔ ارجن نگر، نیو کالونی، مدن پوری روڈ اور پٹودی روڈ میں بارش کا پانی جمع ہوگیا جس سے مکینوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ مزید برآں ٹوٹی پھوٹی سڑکیں آنے جانے میں رکاوٹ بن رہی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد