گروگرام میں وزیراعلیٰ کے قافلے میں سیکیورٹی میں تساہلی پر دو ڈی سی پی کو نوٹس، کئی پولیس اہلکار معطل
گروگرام، 22 اگست (ہ س)۔ وزیراعلیٰ نائب سنگھ سینی کے قافلے میں جمعہ کو خلل پڑنے اور وی آئی پی سکیورٹی میں کوتاہی کے معاملے میں گروگرام پولیس کمشنر نے سخت کارروائی کی ہے۔ پولیس کمشنر نے معاملے کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے لاپروائی برتنے پر دو پولیس
گروگرام وزیر اعلیٰ سینی


گروگرام، 22 اگست (ہ س)۔ وزیراعلیٰ نائب سنگھ سینی کے قافلے میں جمعہ کو خلل پڑنے اور وی آئی پی سکیورٹی میں کوتاہی کے معاملے میں گروگرام پولیس کمشنر نے سخت کارروائی کی ہے۔

پولیس کمشنر نے معاملے کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے لاپروائی برتنے پر دو پولیس ڈپٹی کمشنروں (ڈی سی پی) کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیے ہیں۔ موقع پر تعینات سول لائنز تھانہ انچارج سمیت کئی پولیس اہلکاروں اور متعلقہ زون کے سکیورٹی انچارج کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔

پولیس ترجمان سندیپ کمار نے ہفتہ کو بتایا کہ وی آئی پی سکیورٹی میں ہوئی کوتاہی کے لیے ذمہ داری طے کر دی گئی ہے۔ پولیس ڈپٹی کمشنر ویسٹ اور پولیس ڈپٹی کمشنر کرائم کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

تھانہ سول لائنز کے انچارج اور ان کے ساتھ ڈیوٹی پر تعینات کئی پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔ سکیورٹی انچارج ویسٹ کو بھی معطل کیا گیا ہے۔ انٹیلی جنس انچارج کے خلاف محکمانہ تحقیقات کے احکامات دیے گئے ہیں۔

پولیس کمشنر نے واضح کیا ہے کہ وی آئی پی سکیورٹی انتظامات میں کسی بھی سطح پر لاپروائی، تال میل کی کمی یا ڈیوٹی میں غفلت کو سنجیدگی سے لیا جائے گا۔ سکیورٹی انتظامات میں رکاوٹ پیدا ہونے کی صورت میں ذمہ داری طے کرکے ضابطے کے مطابق سخت محکمانہ کارروائی یقینی بنائی جائے گی۔

واضح رہے کہ جمعہ کو وزیراعلیٰ کے گروگرام دورے کے دوران کانگریس کارکنوں نے قافلے کو سیاہ جھنڈے دکھائے اور اسے روکنے کی کوشش کی تھی، جس پر پولیس نے آٹھ کارکنوں کو گرفتار کیا تھا۔ اسی معاملے میں سکیورٹی میں کوتاہی مانتے ہوئے یہ بڑی کارروائی کی گئی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande