گنگاندی خطرے کے نشان سے 17 سینٹی میٹر نیچے، کوسی ندی کے پانی سطح میں اضافہ سے پشتوں پربڑھا دباؤ
گنگاندی خطرے کے نشان سے 17 سینٹی میٹر نیچے، کوسی ندی کے پانی سطح میں اضافہ سے پشتوں پربڑھا دباؤ بھاگلپور، 22 اگست (ہ س)۔ ضلع کے نوگچھیا سب ڈویزن میں گنگا اور کوسی ندیوں کے پانی کی سطح میں تیزی سے اضافے نے انتظامیہ اور مقامی لوگوں میں تشویش پیدا
گنگاندی خطرے کے نشان سے 17 سینٹی میٹر نیچے، کوسی ندی کے پانی سطح میں اضافہ سے   پشتوں پربڑھا دباؤ


گنگاندی خطرے کے نشان سے 17 سینٹی میٹر نیچے، کوسی ندی کے پانی سطح میں اضافہ سے پشتوں پربڑھا دباؤ

بھاگلپور، 22 اگست (ہ س)۔ ضلع کے نوگچھیا سب ڈویزن میں گنگا اور کوسی ندیوں کے پانی کی سطح میں تیزی سے اضافے نے انتظامیہ اور مقامی لوگوں میں تشویش پیدا کردی ہے۔علاقے میں سیلاب کا خطرہ مسلسل بڑھ رہا ہے۔ محکمہ آبی وسائل سے موصولہ اطلاع کے مطابق اسماعیل پور-بند ٹولی پشتہ کے قریب گنگا ندی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور یہ خطرے کے نشان سے محض 17 سینٹی میٹر نیچے ہے۔

ساحلی علاقوں میں رہنے والے لوگ ندی کے اس خوفناک روپ سے خوفزدہ ہیں۔ اس دوران کوسی ندی میں بھی طغیانی ہے۔ مدراونی میں کوسی کے پانی کی سطح انتباہی سطح کے بہت قریب پہنچ گئی ہے۔ ندیوں کے پانی کی سطح بڑھنے سے کئی نشیبی علاقوں میں سیلاب کا خدشہ ہے۔ ندی نالوں میں طغیانی کے بعد محکمہ فلڈ کنٹرول مکمل الرٹ موڈ میں ہے۔

پانی کی سطح میں اچانک اضافہ نے اسماعیل پور-بند ٹولی پشتے اور دیگر حساس مقامات پر دباؤ میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔ خطرے کو محسوس کرتے ہوئے محکمہ نے سیلاب سے لڑنے والے تمام انجینئروں اور اہلکاروں کو الرٹ کر دیا ہے۔ پشتوں کی چوبیس گھنٹے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے یا رساو کی اطلاع مل سکے اور فوری کارروائی کی جا سکے۔ مقامی انتظامیہ نے متاثرہ علاقوں کے لوگوں سے بھی چوکس رہنے کی اپیل کی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande