
بانہال میں ریچھ کے حملے میں نوجوان زخمی
سرینگر، 22 اگست (ہ س)۔ ضلع رامبن کے بانہال کے ایشر علاقے میں ہفتہ کو ریچھ کے حملے میں ایک 14 سالہ لڑکا زخمی ہو گیا۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ نوجوان پر سیری، رامبن کے قریب اس کے رہائشی علاقے میں جنگلی جانور نے حملہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ لڑکے کو سب ڈسٹرکٹ ہسپتال (ایس ڈی ایچ) بانہال منتقل کیا گیا، جہاں اس کا علاج چل رہا ہے۔ لڑکے کی شناخت اکرم احمد چوہان (14) ولد نذیر احمد چوہان ساکن سیری، رامبن کے بطور ہوئی ہے۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تفتیش شروع کردی ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir