واردھا میں راشن اناج کی تقسیم میں 31.77 لاکھ روپے کا غبن، 2 افراد کے خلاف مقدمہ، سپلائی انسپکٹر معطل
واردھا میں راشن اناج کی تقسیم میں 31.77 لاکھ روپے کا غبن، 2 افراد کے خلاف مقدمہ، سپلائی انسپکٹر معطلواردھا، 21 اگست (ہ س)۔ واردھا تحصیل دفتر کے اناج سپلائی محکمہ میں 31 لاکھ 77 ہزار 791 روپے کے مبینہ غبن کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس معاملے میں وار
واردھا میں راشن اناج کی تقسیم میں 31.77 لاکھ روپے کا غبن، 2 افراد کے خلاف مقدمہ، سپلائی انسپکٹر معطل


واردھا میں راشن اناج کی تقسیم میں 31.77 لاکھ روپے کا غبن، 2 افراد کے خلاف مقدمہ، سپلائی انسپکٹر معطلواردھا، 21 اگست (ہ س)۔ واردھا تحصیل دفتر کے اناج سپلائی محکمہ میں 31 لاکھ 77 ہزار 791 روپے کے مبینہ غبن کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس معاملے میں واردھا سٹی پولیس اسٹیشن میں انسپکشن افسر منیشا رمیش ماجرکھیڑے اور سیلزمین یوگیش بھالے کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے نائب تحصیلدار اجے اننتاجی دھرمادھیکاری کی شکایت پر یہ کارروائی کی ہے۔ مقدمے میں نامزد افراد کو حراست میں لینے کے لیے پولیس نے رات سے ہی کارروائی شروع کر دی ہے۔ وارڈھا سٹی پولیس اسٹیشن کے تھانے دار ناگیش کمار چتارکر کے مطابق، خاتون ملزمہ منیشا ماجرکھیڑے اپنے گھر پر موجود نہیں تھیں۔ ان کا موبائل فون بھی بند ہے اور پولیس کے مطابق وہ فرار ہیں۔ ان کی تلاش کے لیے پولیس کی ایک ٹیم روانہ کر دی گئی ہے۔

ایک ہی دکان کی جانب 619 راشن کارڈ منتقل کرنے کا الزام : ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ ملزم افسر نے مبینہ طور پر اپنے لاگ اِن آئی ڈی کا غلط استعمال کرتے ہوئے 619 راشن کارڈ غیر قانونی طور پر ایک ہی سستے اناج کی دکان کی جانب منتقل کیے۔ اس کے بعد اضافی گیہوں کے ساتھ چاول اور جوار کا منظور شدہ کوٹہ فراہم کیے جانے کا الزام ہے۔ تحقیقات کے دوران اس عمل سے حکومت کو لاکھوں روپے کا مالی نقصان ہونے کی بات سامنے آئی ہے۔ اس معاملے میں ضروری اشیا ایکٹ اور بھارتیہ نیائے سنہتا کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

سپلائی انسپکٹر افسر کے خلاف معطلی کی کارروائی : دریں اثنا، اناج میں مبینہ خرد برد کے معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ضلع کلکٹر وانمتی سی نے سپلائی انسپکٹر افسر منیشا ماجرکھیڑے کے خلاف معطلی کی کارروائی کی ہے۔ ان پر سرکاری فرائض میں کوتاہی، سول سروس کے ضوابط کی خلاف ورزی اور سپلائی محکمہ میں اناج کی تقسیم میں بے ضابطگی کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ مہاراشٹر سول سروس ڈسپلن اور اپیل قوانین کی دفعات کے تحت یہ کارروائی کی گئی ہے۔ معطلی کی مدت کے دوران انہیں ضابطے کے مطابق گزارہ الاؤنس دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ مجاز افسر کی اجازت کے بغیر انہیں ہیڈکوارٹر چھوڑنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔

راشن تقسیم میں بے ضابطگی کی تحقیقات: وارڈھا ضلع میں راشن اناج کی تقسیم کے نظام میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگی ہونے کی شکایات انتظامیہ کو موصول ہوئی تھیں۔ غریب اور ضرورت مند مستحقین کے لیے مقرر اناج مبینہ طور پر بلیک مارکیٹ میں فروخت کیے جانے اور اناج کے ذخیرے میں بڑے پیمانے پر فرق ہونے کے الزامات بھی سامنے آئے تھے۔ انتظامیہ کی جانب سے کی گئی تحقیقات میں مبینہ مالی نقصان اور راشن کارڈوں کو ایک ہی دکان کی جانب منتقل کیے جانے کی تفصیلات سامنے آنے کے بعد پولیس کارروائی کی گئی ہے۔ اس معاملے میں الزامات کی مزید تفصیلی تحقیقات جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande