موہالی میں زیر تعمیر اسپتال کی عمارت منہدم، دو مزدور ہلاک، ایک زخمی
چنڈی گڑھ، 21 اگست(ہ س)۔ پنجاب کے موہالی میں گزشتہ رات ایک زیر تعمیر اسپتال کی عمارت کا ایک حصہ اچانک منہدم ہونے سے دو مزدوروں کی موت ہوگئی، جبکہ ایک مزدور زخمی ہوگیا۔ زخمی کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ضلع انتظامیہ نے تقریباً چھ گھنٹ
موہالی میں زیر تعمیر اسپتال کی عمارت منہدم، دو مزدور ہلاک، ایک زخمی


چنڈی گڑھ، 21 اگست(ہ س)۔ پنجاب کے موہالی میں گزشتہ رات ایک زیر تعمیر اسپتال کی عمارت کا ایک حصہ اچانک منہدم ہونے سے دو مزدوروں کی موت ہوگئی، جبکہ ایک مزدور زخمی ہوگیا۔ زخمی کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ضلع انتظامیہ نے تقریباً چھ گھنٹے تک ریسکیو آپریشن چلایا۔ جمعہ کی صبح تقریباً 10 بجے حکام نے بتایا کہ ملبے میں اب کوئی مزدور پھنسا ہوا نہیں ہے۔

موہالی کی ڈپٹی کمشنر کومل متل نے بتایا کہ ایرو سٹی میں ’میڈی سٹی‘ کے نام سے ایک نجی اسپتال کی تعمیر جاری ہے۔ اسپتال کے لیے ریٹیننگ وال بنانے کی غرض سے تقریباً 15 فٹ گہرائی میں بیسمنٹ کی کھدائی کی جارہی تھی۔ اسی دوران اچانک مٹی کی دیوار منہدم گئی اور وہاں کام کررہے تین مزدور ملبے میں دب گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور تینوں مزدوروں کو ملبے سے نکال کر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے دو مزدوروں کو مردہ قرار دے دیا۔ تیسرے مزدور کا علاج جاری ہے۔ ہلاک ہونے والے دونوں مزدوروں کی شناخت فی الحال نہیں ہوسکی ہے۔

ڈپٹی کمشنر کومل متل نے بتایا کہ سب ڈویژنل مجسٹریٹ (ایس ڈی ایم) کو واقعے کی تفصیلی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ رپورٹ میں حادثے کی وجوہات اور تعمیراتی مقام پر حفاظتی انتظامات سمیت دیگر پہلوؤں کی جانچ کی جائے گی۔مقامی کونسلر ہروِندر سنگھ نے دعویٰ کیا کہ سیوریج اسٹرکچر کا ایک حصہ گرنے کے بعد ٹھیکیدار کو ممکنہ خطرے سے آگاہ کیا گیا تھا، لیکن ان کی وارننگ پر توجہ نہیں دی گئی۔اب انتظامیہ کی تحقیقات میں یہ معلوم کیا جائے گا کہ مٹی کی دیوار گرنے کی اصل وجہ کیا تھی اور کیا تعمیراتی مقام پر مزدوروں کی حفاظت کے لیے مقررہ حفاظتی ضوابط پر عمل کیا جارہا تھا یا نہیں۔حادثے کے بعد تعمیراتی مقامات پر حفاظتی اقدامات، نگرانی اور ٹھیکیداروں کی ذمہ داری کو لے کر بھی سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande