وشاکھاپٹنم میں افسوسناک واقعہ، ٹیچر کی ڈانٹ اور تھپڑ کے بعد بچے فوت
وشاکھاپٹنم میں افسوسناک واقعہ، ٹیچر کی ڈانٹ اور تھپڑ کے بعد بچے فوتحیدرآباد ،21 اگست (ہ س)۔ وشاکھاپٹنم کے شہرکے ایک پرائیویٹ اسکول میں ہوم ورک مکمل نہ کرنے پرمبینہ طورپرٹیچرکی جانب سے مارے جانے کے بعد ایل کے جی کے 6سالہ طالب علم پرنَے تیج کی موت ہ
وشاکھاپٹنم میں افسوسناک واقعہ، ٹیچر کی ڈانٹ اور تھپڑ کے بعد بچے فوت


وشاکھاپٹنم میں افسوسناک واقعہ، ٹیچر کی ڈانٹ اور تھپڑ کے بعد بچے فوتحیدرآباد ،21 اگست (ہ س)۔

وشاکھاپٹنم کے شہرکے ایک پرائیویٹ اسکول میں ہوم ورک مکمل نہ کرنے پرمبینہ طورپرٹیچرکی جانب سے مارے جانے کے بعد ایل کے جی کے 6سالہ طالب علم پرنَے تیج کی موت ہوگئی۔ واقعے کے بعد اسکول میں شدیدغم وغصے کی صورتحال پیدا ہوگئی۔ اطلاعات کے مطابق لٹل گارڈن اسکول میں ہوم ورک مکمل نہ کرنے پر ٹیچرنے طالب علم کومارا، جس کے بعد پرنَے تیج خوفزدہ ہوگیا۔ وہ رونے اور کھانسنے لگا اور اچانک ٹیچر پرہی گرپڑا۔ اسکول انتظامیہ نے بچے کوفوری طورپرعلاج کے لیے ہاسپٹل منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد تصدیق کی کہ بچے کی موت ہوچکی ہے۔ واقعے کی اطلاع ملنے پرپرنَے تیج کے والدین اوررشتہ دارنے اسکول پہنچ کرسی سی ٹی وی فوٹیج دیکھی۔ فوٹیج دیکھنے کے بعد شدید مشتعل ہوگئے اوراسکول کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔واقعے کے بعد پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ بچے کی موت کی اصل وجہ اورٹیچرکے اس رویے سے متعلق مزید تفصیلات اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے آنے کی توقع ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande