زیرکپور میں بلڈر کے دفتر پر تین راونڈ فائرنگ، موٹر سائیکل سوار حملہ آور فرار
موہالی، 21 اگست (ہ س)۔ زیرکپور میں جمعہ کو صبح 11 بجے کے قریب ایک بلڈر کے دفتر کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح افراد پروجیکٹ کے گیٹ کے قریب پہنچے۔ ان میں سے ایک نے مبینہ طور پربائک سے اترتے ہی تین راؤنڈ فائر کیے، پھر م
Three-rounds-fired-builder-OFFICE


موہالی، 21 اگست (ہ س)۔ زیرکپور میں جمعہ کو صبح 11 بجے کے قریب ایک بلڈر کے دفتر کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح افراد پروجیکٹ کے گیٹ کے قریب پہنچے۔ ان میں سے ایک نے مبینہ طور پربائک سے اترتے ہی تین راؤنڈ فائر کیے، پھر موٹر سائیکل پر واپس بیٹھا اور دونوں موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعے سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور تفتیش شروع کردی۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے، حملہ آوروں کی شناخت کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ اس بات کی بھی تفتیش کی جا رہی ہے کہ آیا فائرنگ کا تعلق مبینہ دھمکیوں، جائیداد کے تنازعہ یا کسی اور وجہ سے تھا۔

بلڈر امت دووا کا کہنا ہے کہ انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی تھیں اور تقریباً ایک سال سے 5 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس کے خاندان کے افراد کو بھی واٹس ایپ کال کے ذریعے دھمکیاں دی گئی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande