کشتواڑ میں نابالغہ کا حمل اور موت کا واقعہ، ٹیچر معطل
جموں, 21 اگست (ہ س)۔ کشتواڑ ضلع کے چھاترو علاقے میں ایک 14 سالہ اسکولی طالبہ کی حمل کے خاتمے سے متعلق طبی علاج کے لیے ڈوڈہ منتقل کیے جانے کے دوران موت واقع ہوگئی۔ واقعے کے بعد پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے ایک اسکول ٹیچر کو گرفتار کر لیا ہے۔ سرکاری
کشتواڑ میں نابالغہ کا حمل اور موت کا واقعہ، ٹیچر معطل


جموں, 21 اگست (ہ س)۔ کشتواڑ ضلع کے چھاترو علاقے میں ایک 14 سالہ اسکولی طالبہ کی حمل کے خاتمے سے متعلق طبی علاج کے لیے ڈوڈہ منتقل کیے جانے کے دوران موت واقع ہوگئی۔ واقعے کے بعد پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے ایک اسکول ٹیچر کو گرفتار کر لیا ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق نابالغ طالبہ، جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی، چھاترو کی رہائشی تھی اور مبینہ طور پر ایک اسکول ٹیچر کے رابطہ میں میں تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ طالبہ کو حمل کے خاتمے سے متعلق طبی علاج کے لیے کشتواڑ سے ڈوڈہ ریفر کیا گیا تھا، تاہم ڈوڈہ منتقل کیے جانے کے دوران راستے میں ہی اس کی موت ہوگئی۔پولیس حکام کے مطابق معاملے کی اطلاع ملنے کے بعد ایف آئی آر درج کی گئی اور مبینہ طور پر معاملے سے منسلک استاد کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس نے کہا کہ طالبہ کے حمل، موت کے حالات اور واقعے سے جڑے دیگر پہلوؤں کی چھان بین کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔ ٹیچرز خالد حسین کے خلاف پولیس تھانہ میں معاملہ درج ہونے کے بعد مذکورہ ملزم کو محکمہ تعلیم نے معطل کر دیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande