
بہار میں اعلیٰ تعلیم کے میدان میں نمایاں کام ہو رہا ہے: اعلیٰ تعلیم کے ڈائریکٹر
- قومی مشاورتی میٹنگ میں بہار میں اعلیٰ تعلیم میں جاری جامع اصلاحات پر تبادلہ خیال
پٹنہ، 21 اگست(ہ س)۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشنل پلاننگ اینڈ ایڈمنسٹریشن (این آئی ای پی اے) نئی دہلی میں 21-20 اگست کو ایمپلیمنٹیشن آف این ای پی 2020 -اسٹارنگ تھننگ اسٹیٹ تھرو سسٹم ای بی سی، ایم ای ایم ای، آر پی ایل اینڈ انسی لوسیو کے موضوع پر دو روزہ قومی مشاورتی میٹنگ منعقد کی گئی۔ اس میں مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے ریاستی اعلیٰ تعلیمی کونسلوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔
میٹنگ میں بہار اسٹیٹ ہائر ایجوکیشن کونسل کے نائب صدر پروفیسر ڈاکٹر این کے اگروال نے بہار کی نمائندگی کی اور ریاست میں اعلیٰ تعلیم کے میدان میں کی جارہی اہم اصلاحات اور اختراعات کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔ انہوں نے قومی تعلیمی پالیسی کے موثر نفاذ کے لیے بہار کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اکیڈمک بینک آف کریڈٹس (اے بی سی)، ملٹیپل انٹری اینڈ ملٹیپل ایگزٹ ((ایم ئی ایم ئی) ریکگنیشن آف پرائر لرننگ (آر پی ایل) جیسے این این ای پی کے کلیدی التزامات کو اعلیٰ تعلیم کے نظام میں موثر طریقہ سے نافذکرنے کی سمت میں کی جارہی کوششوں کا ذکر کیا ۔
انہوں نے خاص طور ہنر مندی کے ڈگری پروگرام اقدام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ طلباء کو اپنے ڈگری پروگراموں کے ساتھ ساتھ حقیقی کام کی جگہوں پر عملی تربیت اور کام کا تجربہ حاصل کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔ یہ طلباء کے درمیان علم، ہنر، اور کام کے تجربے کو مربوط کرے گا اور انہیں بدلتی ہوئی روزگار کی ضروریات کے مطابق ڈھالنے کے قابل بنائے گا۔
پروفیسر ڈاکٹر اگروال نے بہار میں اعلیٰ تعلیم تک رسائی کو وسعت اور فروغ دینے کے لیے کی جا رہی کوششوں کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے 211 نئے سرکاری ڈگری کالج قائم کئے ہیں۔ ان کالجوں کا مقصد اعلیٰ تعلیم تک رسائی کو یقینی بنانا ہے، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں طلباء کو پہلے اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے دور دراز علاقوں کا سفر کرنا پڑتا تھا۔ اس سے مقامی سطح پر طلباء بالخصوص طالبات کو معیاری اعلیٰ تعلیم کے مزید مواقع فراہم ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ بہار میں اعلیٰ تعلیم کے پھیلاؤ کے ساتھ ساتھ معیار، مساوی مواقع، شمولیت، ڈیجیٹل تعلیم، تحقیق اور اختراع اور روزگار پر مبنی تعلیم پر خصوصی زور دیا جا رہا ہے۔ این ای پی 2020 کی جذبے کے مطابق ریاست کی یونیورسٹیوں اور کالجوں کو مضبوط بنانے کے لیے مختلف سطحوں پر اصلاحی اور ادارہ جاتی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔پروفیسر اگروال نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کی تو سیع صرف اداروں کی تعداد بڑھانے تک محدود نہیں ہونی چاہیے۔ بلکہ ہر طالب علم کو معیاری، قابل رسائی، جامع اور مستقبل پر مبنی تعلیم فراہم کرنا ریاست کی ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی سطح پر ریاستوں کے درمیان تجربات اور بہترین طریقوں کا تبادلہ این ای پی 2020 کے موثر نفاذ کو مزید تیز کرے گا، اور بہار اعلیٰ تعلیم کے میدان میں جامع اصلاحات کے ذریعے نئی سمتوں اور نئے معیارات قائم کرنے کی طرف مسلسل آگے بڑھ رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan