
بیگم پیٹ میں شدید ٹریفک جام، ایمبولینس 25 منٹ تک پھنسی رہیحیدرآباد، 21 اگست (ہ س)۔
بیگم پیٹ میں حیدرآباد پبلک اسکول کے قریب جمعہ کی صبح تقریباً 8 بجے شدید ٹریفک جام ہوگیا، جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹریفک جام میں ایک ایمبولینس بھی تقریباً 25 منٹ تک پھنسی رہی۔ صبح کے مصروف اوقات میں سڑک پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اورٹریفک کی رفتارانتہائی سست ہو گئی۔اس دوران ایمبولینس کو بھی ٹریفک میں راستہ نہیں مل سکا، جس سے ہنگامی حالات میں ٹریفک انتظامات پرسوالات اٹھنے لگے۔ مقامی افراداورمسافروں کے مطابق، ٹریفک کوکنٹرول کرنے اور جام کو ختم کرنے کے لیے موقع پرٹریفک پولیس اہلکارموجود نہیں تھے۔ پولیس کی عدم موجودگی کے باعث صورتحال مزید خراب ہوگئی اورگاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔اس واقعہ نے ایک بار پھر حیدرآباد کے مصروف علاقوں، خصوصاً اسکولوں کے اطراف صبح کے اوقات میں ٹریفک انتظامات کی ضرورت کواجاگرکیا ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اہم مقامات پر ٹریفک پولیس کی مناسب تعیناتی کی جائے تاکہ ٹریفک جام کے دوران ایمبولینس اور دیگرہنگامی گاڑیوں کو فوری راستہ فراہم کیاجا سکے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق