صحت، سائیکل اور چاول گھوٹالے پر گفتگو کے لیے ملاقات کا وقت دیں ایل جی: سوربھ بھاردواج
نئی دہلی، 21 اگست(ہ س )۔ عام آدمی پارٹی کے دہلی پردیش صدر سوربھ بھاردواج نے ایل جی سے ریکھا گپتا حکومت میں ہوئے صحت، سائیکل اور چاول کی خریداری کے گھوٹالے پر گفتگو کے لیے ملاقات کا وقت مانگا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی عوام سے متعلق کئی سنگ
صحت، سائیکل اور چاول گھوٹالے پر گفتگو کے لیے ملاقات کا وقت دیں ایل جی: سوربھ بھاردواج


نئی دہلی، 21 اگست(ہ س )۔

عام آدمی پارٹی کے دہلی پردیش صدر سوربھ بھاردواج نے ایل جی سے ریکھا گپتا حکومت میں ہوئے صحت، سائیکل اور چاول کی خریداری کے گھوٹالے پر گفتگو کے لیے ملاقات کا وقت مانگا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے بھی عوام سے متعلق کئی سنگین مسائل پر ملاقات کرکے گفتگو کرنے کے لیے ایل جی کو کئی خطوط لکھے ہیں، لیکن انہوں نے میرے کسی خط کا جواب نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ جب عوام کے پیسے سے ایل جی کو تمام سہولیات حاصل ہوتی ہیں تو وہ اپوزیشن کے رہنماوں سے ملاقات سے گریز نہیں کر سکتے۔ آپ کے دہلی پردیش صدر سوربھ بھاردواج نے ایکس پر ایل جی سے کہا کہ ہم نے آپ کی حکومت کے تحت ہوئے تین بڑے گھوٹالوں،صحت گھوٹالہ، سائیکل گھوٹالہ اور چاول گھوٹالہ،پر گفتگو کرنے کے لیے آپ سے ملاقات کا وقت مانگا ہے۔ ہم نے پہلے بھی انتہائی حساس مسائل پر ملاقات کے لیے کئی خطوط لکھے ہیں، لیکن آپ نے ان درخواستوں کا جواب دینا بھی ضروری نہیں سمجھا۔ صرف اپنی پسند کے لوگوں سے ملنا آپ کے غیر پیشہ ورانہ رویے کو ظاہر کرتا ہے۔ سوربھ بھاردواج نے ایل جی کو یاد دلایا کہ ان کی تنخواہ اور راج بھون کی تمام سہولیات کا خرچ ٹیکس دہندگان کے پیسوں سے چلتا ہے۔ایسے میں وہ اپنی ذاتی پسند کا حوالہ دے کر اپوزیشن کے رہنماوں سے ملاقات سے گریز نہیں کر سکتے۔ اپوزیشن کے رہنماوں کو ملاقات کا وقت دینا ان کی پیشہ ورانہ ذمہ داری ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande