محکمہ ٹرانسپورٹ نے ریپیڈو کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا
جموں، 21 اگست (ہ س)۔ جموں و کشمیر محکمہ ٹرانسپورٹ نے دو پہیہ گاڑیوں کو مبینہ طور پر اجازت کے بغیر اپنے پلیٹ فارم پر شامل کرنے پر سفری خدمات فراہم کرنے والی کمپنی ریپیڈو کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے۔ محکمہ نے کمپنی کو سات دن کے اندر وضاحت پیش کرنے
Rapido


جموں، 21 اگست (ہ س)۔

جموں و کشمیر محکمہ ٹرانسپورٹ نے دو پہیہ گاڑیوں کو مبینہ طور پر اجازت کے بغیر اپنے پلیٹ فارم پر شامل کرنے پر سفری خدمات فراہم کرنے والی کمپنی ریپیڈو کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا ہے۔ محکمہ نے کمپنی کو سات دن کے اندر وضاحت پیش کرنے کی ہدایت دی ہے، بصورت دیگر اس کا اجازت نامہ منسوخ کرنے کی کارروائی شروع کرنے کا انتباہ دیا ہے۔

ٹرانسپورٹ کمشنر وشیش پال مہاجن کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق ریپیڈو کو 15 جولائی کو لائسنس نمبر 13 کے تحت گاڑیوں کی سفری خدمات فراہم کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ اس اجازت کے تحت آٹو رکشا، ای رکشا، موٹر کیب اور بسوں کو پلیٹ فارم پر شامل کیا جا سکتا تھا، تاہم دو پہیہ گاڑیوں کو اجازت نہیں دی گئی تھی۔ محکمہ نے الزام عائد کیا کہ واضح پابندی کے باوجود ریپیڈو کے پلیٹ فارم پر دو پہیہ گاڑیوں کو شامل کیا جاتا رہا، جو اجازت نامے کی شرائط اور محکمہ کی ہدایات کی خلاف ورزی ہے۔ نوٹس میں 17 جولائی کو جاری محکمہ کے سرکلر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ موٹر گاڑیوں کی مجموعی سفری خدمات کے اجازت نامے کے تحت دو پہیہ گاڑیوں کے چلانے پر پابندی عائد ہے۔ محکمہ نے ریپیڈو کو سات دن کے اندر اپنا جواب جمع کرانے کی ہدایت دی ہے۔ مقررہ مدت میں جواب نہ ملنے کی صورت میں کمپنی کے خلاف قانون کے مطابق مزید کارروائی کی جائے گی۔ محکمہ نے واضح کیا ہے کہ اگر ریپیڈو کی وضاحت تسلی بخش نہ ہوئی تو کمپنی کا اجازت نامہ ابتدا ہی سے منسوخ کیا جا سکتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande