ایل جی نے سندربنی میں امریتشور سروور کا سنگ بنیاد رکھا
ایل جی نے سندربنی میں امریتشور سروور کا سنگ بنیاد رکھا جموں، 21 اگست (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعہ کو راجوری ضلع کے سندربنی کے دھارپور علاقے میں ’جن سنچے، جن بھاگیداری‘ اقدام کے تحت امریتشور سروور کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس مو
L


ایل جی نے سندربنی میں امریتشور سروور کا سنگ بنیاد رکھا

جموں، 21 اگست (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعہ کو راجوری ضلع کے سندربنی کے دھارپور علاقے میں ’جن سنچے، جن بھاگیداری‘ اقدام کے تحت امریتشور سروور کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر لیفٹیننٹ گورنر نے شری امریتشور شیو مندر کے درشن کرکے جموں و کشمیر میں امن، خوشحالی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے پوجا کی۔ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے منوج سنہا نے امریتشور شیو مندر کی ترقی کے لیے مقامی لوگوں اور شری امریتشور شیو مندر وکاس سمیتی کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی، منشیات اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے پورے معاشرے کو متحد ہو کر کام کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں روحانی بیداری کا ایک نیا دور جاری ہے اور اس کے اثرات جموں و کشمیر میں بھی محسوس کیے جا رہے ہیں، جس سے سماجی رشتے مضبوط ہو رہے ہیں۔ ایل جی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ملک دشمن عناصر کی سرگرمیوں کے خلاف چوکس رہیں، مشتبہ سرگرمیوں کی اطلاع سکیورٹی اداروں کو دیں اور دہشت گردی کے حامیوں کو مکمل طور پر الگ تھلگ کریں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے صرف سیکورٹی فورسز کی کوششیں کافی نہیں بلکہ عوام کی اجتماعی شرکت بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج، سیکورٹی فورسز، جموں و کشمیر پولیس، انتظامیہ اور عوام کی مشترکہ کوششوں سے خطے میں دہشت گردی کے خلاف نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ منوج سنہا نے عوامی مطالبات کا جواب دیتے ہوئے یقین دلایا کہ انتظامیہ عوامی شکایات اور مقامی بنیادی ڈھانچے سے متعلق ضروریات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کرے گی۔

اس موقع پر کالاکوٹ-سندربنی کے رکن اسمبلی ٹھاکر رندھیر سنگھ، امریتشور شیو مندر وکاس سمیتی کے صدر ستیہ پال شرما، وی ایچ پی جموں و کشمیر کے صدر راجیش گپتا، آئی جی پی جموں بھیم سین توتی، ڈویژنل کمشنر جموں رمیش کمار، ڈی آئی جی راجوری-پونچھ رینج سندیپ وزیر، ڈی آئی جی ادھم پور-ریاسی رینج شیو کمار شرما، ڈپٹی کمشنر راجوری ابھیشیک شرما سمیت دیگر افسران اور معزز شہری موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

-------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande