جلگاؤں میں کار، آٹو رکشا اور موٹر سائیکل کے درمیان خوفناک ٹکر، 1 شخص ہلاک اور 3 زخمی
جلگاؤں میں کار، آٹو رکشا اور موٹر سائیکل کے درمیان خوفناک ٹکر، 1 شخص ہلاک اور 3 زخمی جلگاؤں، 21 اگست (ہ س)۔ جلگاؤں ضلع میں بھوساول مکتائی نگر شاہراہ پر لال مٹی علاقے میں پہلوان ڈھابے کے قریب کار، آٹو رکشا اور موٹر سائیکل کے درمیان خوفناک سیہ رخی
Jalgaon Triple Accident One Dead


جلگاؤں میں کار، آٹو رکشا اور موٹر سائیکل کے درمیان خوفناک ٹکر، 1 شخص ہلاک اور 3 زخمی

جلگاؤں، 21 اگست (ہ س)۔ جلگاؤں ضلع میں بھوساول مکتائی نگر شاہراہ پر لال مٹی علاقے میں پہلوان ڈھابے کے قریب کار، آٹو رکشا اور موٹر سائیکل کے درمیان خوفناک سیہ رخی حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں مدھیہ پردیش کے ایک شخص کی موت ہوگئی، جبکہ 3 افراد زخمی ہوئے۔ متوفی کی شناخت راجیش چوہان 45، ساکن فوکنار ڈھابے، مدھیہ پردیش کے طور پر ہوئی ہے۔

معلومات کے مطابق ٹویوٹا کار بھوساول سے مکتائی نگر کی سمت جارہی تھی۔ کار نے آگے چل رہی موٹر سائیکل کو کٹ مارا، جس کے بعد ڈرائیور کا کار پر کنٹرول ختم ہوگیا۔ بے قابو کار نے آگے چل رہے آٹو رکشا کو پیچھے سے زور دار ٹکر مار دی۔ حادثے میں آٹو رکشا میں سوار راجیش چوہان اور درگیش کمار 25، ساکن بہار، جبکہ موٹر سائیکل پر سوار سمادھان ڈولے 50 اور منیشا سمادھان ڈولے 30، ساکن جلگاؤں، زخمی ہوگئے۔

حادثے کے فوراً بعد مقامی شہریوں نے مدد کے لیے پہنچ کر تمام زخمیوں کو ورنگاؤں دیہی اسپتال منتقل کیا۔ ابتدائی علاج کے بعد زخمیوں کو مزید علاج کے لیے جلگاؤں کے ضلع جنرل اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں طبی معائنے کے بعد ڈاکٹروں نے راجیش چوہان کو مردہ قرار دے دیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ورنگاؤں کے اے پی آئی امیت کمار باگول، پولیس اہلکار پرشانت ٹھاکر، یاسین پنچاری، منوج مہسکے اور وکاس واگ موقع پر پہنچے۔ پولیس نے حادثے کے باعث متاثر ہونے والی ٹریفک کو معمول پر لایا۔ پولیس کے مطابق حادثے کے بعد کار اور آٹو رکشا کے ڈرائیور موقع سے چلے گئے۔ دونوں ڈرائیوروں کے نام ابھی معلوم نہیں ہوسکے ہیں۔ ورنگاؤں پولیس نے معاملے کی مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande