گروگرام میں سڑک حادثے میں چرخی دادری کے دو نوجوانوں کی دردناک موت
گروگرام، 21 اگست(ہ س)۔ ہریانہ کے گروگرام میں ایک تیز رفتار نجی بس کی موٹر سائیکل کو ٹکرمارنے کے نتیجے میں چرخی دادری کے دو نوجوانوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ حادثہ جمعرات کی دیر شام سیکٹر-90 چوک کے قریب گلموہر فارم ہاؤس کے سامنے پیش آیا۔ حادثے کے بع
گروگرام میں سڑک حادثے میں چرخی دادری کے دو نوجوانوں کی دردناک موت


گروگرام، 21 اگست(ہ س)۔ ہریانہ کے گروگرام میں ایک تیز رفتار نجی بس کی موٹر سائیکل کو ٹکرمارنے کے نتیجے میں چرخی دادری کے دو نوجوانوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ حادثہ جمعرات کی دیر شام سیکٹر-90 چوک کے قریب گلموہر فارم ہاؤس کے سامنے پیش آیا۔ حادثے کے بعد بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔مرنے والوں کی شناخت چرخی دادری کے گاؤں فوگٹ کے رہنے والے انیرودھ اور اتل کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں نے 12ویں جماعت تک تعلیم حاصل کی تھی اور ملازمت کی تلاش میں گروگرام آئے تھے۔

معلومات کے مطابق اتل موٹر سائیکل چلا رہا تھا جبکہ انیرودھ پیچھے بیٹھا تھا۔ دونوں یدوونشی اسکول کی جانب سے سیکٹر-90 چوک کی طرف جارہے تھے۔ گلموہر فارم ہاؤس کے سامنے پہنچنے پر سامنے سے آنے والی تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل کو زور دار ٹکر مار دی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ موٹر سائیکل کے پرخچے اڑ گئے اور دونوں نوجوانوں نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔حادثے کی اطلاع ملنے پر انیرودھ کے والد ستیندر موقع پر پہنچے۔ بیٹے اور اس کے دوست کی لاشیں دیکھ کر وہ صدمے سے نڈھال ہوگئے۔ ستیندر نے بتایا کہ وہ محنت مزدوری کرکے اپنے خاندان کی کفالت کرتے ہیں۔ ان کے دو بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں اور انیرودھ سب سے بڑا بیٹا تھا۔ اس کی موت سے پورا خاندان غم میں ڈوب گیا ہے، جبکہ گاؤں فوگٹ میں بھی سوگ کی فضا ہے۔

اہل خانہ نے فرار بس ڈرائیور کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ سیکٹر-93 پولیس چوکی کے انچارج کے مطابق شکایت کی بنیاد پر ڈرائیور کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے بس ضبط کرلی گئی ہے۔ دونوں لاشوں کا پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد انہیں اہل خانہ کے حوالے کردیا گیا۔ پولیس فرار ڈرائیور کی تلاش میں مصروف ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande