
کولکاتا، 21 اگست (ہ س)۔
مغربی بنگال کے پنچایت اور دیہی ترقی کے وزیر دلیپ گھوش نے کانگریس پر تقسیم کی سیاست کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اب اس کی ایسی سیاست نہیں چلے گی۔ جمعہ کی صبح صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے دلیپ گھوش نے کہا کہ کانگریس نے ملک کو تقسیم کیا اور ’وندے ماترم‘ کو بھی تقسیم کیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کی تقسیم کی سیاست اب کارگر نہیں ہوگی۔
جادوپور یونیورسٹی میں جاری کشیدگی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں کچھ ایسے گروہ سرگرم ہیں، جو ہمیشہ ملک مخالف نعرے لگاتے رہے ہیں۔ اس سے قبل گورنر کے ساتھ بھی بدسلوکی کی گئی ہے۔ یونیورسٹی میں کسی بھی طرح کی ملک مخالف اور سماج مخالف سرگرمی نہیں ہونی چاہیے۔ وہاں پ±رامن ماحول برقرار رکھنا ضروری ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے مغربی بنگال دورے کے حوالے سے دلیپ گھوش نے کہا کہ بنگال کی سرحد انتہائی حساس ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ ہمیشہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کوشاں رہے ہیں کہ بنگال کی سرحدوں کو کس طرح محفوظ رکھا جائے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ