جموں میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ
جموں، 21 اگست (ہ س)۔ جموں و کشمیر میں ڈینگی کے بڑھتے معاملات نے محکمہ صحت کی تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 15 نئے معاملات سامنے آنے کے بعد رواں سال ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 130 ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت نے مچھروں کی افزائش روک
Dengue


جموں، 21 اگست (ہ س)۔

جموں و کشمیر میں ڈینگی کے بڑھتے معاملات نے محکمہ صحت کی تشویش میں اضافہ کر دیا ہے۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 15 نئے معاملات سامنے آنے کے بعد رواں سال ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 130 ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت نے مچھروں کی افزائش روکنے اور لاروا تلف کرنے کی کارروائیاں تیز کردی ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق جمعرات کو ڈینگی کے شبہ میں 220 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، جن میں 8 افراد کی رپورٹ مثبت آئی۔ ان میں 3 معاملات جموں ضلع، 4 سانبہ جبکہ ایک معاملہ بیرون ریاست سے آنے والے شخص کا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق جموں ضلع میں سب سے زیادہ 72 معاملات درج ہوئے ہیں۔ ادھم پور میں 15، سانبہ اور راجوری میں 9،9، کٹھوعہ اور پونچھ میں 5،5، ریاسی میں 4 جبکہ ڈوڈہ، رام بن اور کشتواڑ میں 2،2 معاملات سامنے آئے ہیں۔ بیرون ریاست سے آنے والے افراد میں 5 معاملات کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق رواں سال اب تک 9,085 افراد کی ڈینگو جانچ کی گئی ہے، جن میں 130 افراد میں بیماری کی تصدیق ہوئی۔ گزشتہ سال اسی مدت کے دوران 5,386 افراد کی جانچ ہوئی تھی اور 76 افراد میں ڈینگو کی تصدیق ہوئی تھی۔

اسٹیٹ ملیریالوجسٹ کا اضافی چارج سنبھالنے والے ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے کہا کہ ڈینگو کے مچھر کی افزائش روکنے کے لیے مختلف علاقوں میں لاروا تلف کرنے کی مہم جاری ہے اور لوگوں کو بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے بارے میں بیدار کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ گھروں اور آس پاس پانی جمع نہ ہونے دیں، پانی کی ٹنکیوں کو ڈھانپ کر رکھیں اور واٹر کولروں کا پانی روزانہ تبدیل کریں تاکہ ڈینگی کے مچھروں کی افزائش کو روکا جا سکے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande