سرینگر:42سالہ شخص کی لاش جنگل سے برآمد
سرینگر، 21 اگست (ہ س) ۔ جمعہ کی صبح سرینگر کے مضافات میں واقع دگھوان جنگلاتی علاقے سے ایک 42 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ اس شخص کی لاش دگھوان جنگلاتی علاقے سے ملی اور اسے پی ایچ سی ہارون لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے م
سرینگر:42سالہ شخص کی لاش جنگل سے برآمد


سرینگر، 21 اگست (ہ س) ۔ جمعہ کی صبح سرینگر کے مضافات میں واقع دگھوان جنگلاتی علاقے سے ایک 42 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ اس شخص کی لاش دگھوان جنگلاتی علاقے سے ملی اور اسے پی ایچ سی ہارون لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ بعد ازاں لاش کو مزید طبی معائنے کے لیے ایس ایم ایچ ایس اسپتال منتقل کیا گیا۔ متوفی کی شناخت محمد لطیف (42) ولد محمد عالم کے طور پر ہوئی ہے جو کہ راجوری ضلع کے ٹھگلہ کا رہنے والا ہے۔ دریں اثنا، تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور اس معاملے میں مزید کارروائی جاری ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande