اتر پردیش اسمبلی کے مانسون اجلاس سے قبل وزیراعلیٰ یوگی کی اپیل، عوامی مسائل ایوان میں اٹھائے جائیں
لکھنؤ، 2 اگست(ہ س)۔ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے حکمراں اور اپوزیشن جماعتوں کے عوامی نمائندوں پر زور دیا ہے کہ وہ عوامی مفاد سے جڑے تمام اہم مسائل کو ایوان میں سنجیدگی سے اٹھائیں اور صحت مند بحث کے ذریعے ریاست کی ترقی میں اپنا مثبت
اتر پردیش اسمبلی کے مانسون اجلاس سے قبل وزیراعلیٰ یوگی کی اپیل، عوامی مسائل ایوان میں اٹھائے جائیں


لکھنؤ، 2 اگست(ہ س)۔

اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے حکمراں اور اپوزیشن جماعتوں کے عوامی نمائندوں پر زور دیا ہے کہ وہ عوامی مفاد سے جڑے تمام اہم مسائل کو ایوان میں سنجیدگی سے اٹھائیں اور صحت مند بحث کے ذریعے ریاست کی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ انہوں نے اپوزیشن سے اپیل کی کہ اسمبلی کی کارروائی کو خوش اسلوبی سے چلانے میں حکومت کا تعاون کرے۔

وزیر اعلیٰ اتوار کو ودھان بھون میں اسمبلی اسپیکر ستیش مہانا کی صدارت میں منعقدہ کل جماعتی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ یہ اجلاس 3 اگست(پیر) سے شروع ہونے والے اتر پردیش اسمبلی کے مانسون اجلاس کی کارروائی کو مؤثر اور پرامن انداز میں چلانے کے سلسلے میں طلب کیا گیا تھا۔یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ مانسون اجلاس میں عوامی مسائل پر تعمیری اور مثبت بحث ہونی چاہیے، کیونکہ اس سے نہ صرف ریاست کی ترقی کو رفتار ملتی ہے بلکہ عوام کے مسائل کے حل کی راہ بھی ہموار ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر عوامی نمائندے کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے حلقے اور عوامی مفاد سے متعلق معاملات کو سنجیدگی کے ساتھ ایوان میں پیش کرے۔وزیر اعلیٰ نے تمام ارکان سے اپیل کی کہ وہ ایوان کی کارروائی کو بلا رکاوٹ اور منظم انداز میں چلانے کے لیے مکمل تعاون کریں تاکہ جمہوری روایات کو مضبوط بنایا جا سکے۔اس موقع پر اسمبلی اسپیکر ستیش مہانا نے بھی تمام سیاسی جماعتوں سے ایوان کی کارروائی کو خوش اسلوبی سے چلانے میں تعاون کی درخواست کی۔اجلاس میں نائب وزرائے اعلیٰ کیشو پرساد موریہ، وزیر خزانہ و پارلیمانی امور سریش کھنہ، قائدِ حزبِ اختلاف ماتا پرساد پانڈے، نشاد پارٹی کے قومی صدر و کابینہ وزیر ڈاکٹر سنجے نشاد، سہیل دیو بھارتیہ سماج پارٹی کے صدر اوم پرکاش راج بھر، کانگریس پارٹی کی لیڈر آرادھنا مشرا، جن ستا دل(لوک تانترک) کے رہنما رگھوراج پرتاپ سنگھ(راجا بھیا)، اپنا دل (ایس) کے آر کے پٹیل، راشٹریہ لوک دل کے راج پال بالیان سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما شریک ہوئے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande