صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے پی بی جی سولجراتھن کو ورچوئل  طور پر جھنڈی دکھائی
نئی دہلی، 2 اگست (ہ س): صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے اتوار کو راشٹرپتی بھون کے صحن سے صدرجمہوریہ کے باڈی گارڈ (پی بی جی) سولجراتھن کو ورچوئل طور پر جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس موقع پر میزورم کے گورنر اور اس اقدام کے سرپرست جنرل (ریٹائرڈ) وی کے سنگھ ب
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے پی بی جی سولجراتھن کو ورچوئل  طور پر جھنڈی دکھائی


نئی دہلی، 2 اگست (ہ س): صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے اتوار کو راشٹرپتی بھون کے صحن سے صدرجمہوریہ کے باڈی گارڈ (پی بی جی) سولجراتھن کو ورچوئل طور پر جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس موقع پر میزورم کے گورنر اور اس اقدام کے سرپرست جنرل (ریٹائرڈ) وی کے سنگھ بھی موجود تھے۔ صدرجمہوریہ نے تقریب کے موقع پر ایک خصوصی ڈاک کور بھی جاری کیا۔

صدر جمہوریہ کے سکریٹریٹ نے بتایا کہ اس تقریب کا اہتمام دہلی چھاؤنی کے کریپا پریڈ گراؤنڈ میں کیا گیا تھا۔ سولجراتھن شہریوں اور مسلح افواج کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرنے کے لیے ایک منفرد پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے۔ ’ن فار سولجرسر،رن ود سولجرس‘ کے وژن پر مبنی اس تقریب کا مقصد ہندوستانی فوجیوں کی لگن، ہمت اور قربانی کا احترام کرنا اور فعال شرکت کے ذریعے شہریوں کو ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کی ترغیب دینا ہے۔

یہ دوڑ تین زمروں میں منعقد کی گئی تھی: 3 کلومیٹر، 5 کلومیٹر، اور 10 کلومیٹر۔ سولجراتھن سے حاصل ہونے والی آمدنی کو دیگر وجوہات کے علاوہ مسلح افواج کے پیراپلیجک باز آباد کاری مرکز اور فوجی کارروائی میں شہید ہونے والے فوجیوں کے زیر کفالت افراد کی بہبود کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ اسکے علاوہ یہ اقدام پی بی جی کے گھوڑوں اور جوانوں کو تعاون کرنے کے لئے بھی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande