منی پور میں این ایس سی این (کے) کا فعال عسکریت پسند گرفتار، دستاویزات اور نقدی برآمد
امپھال، 02 اگست (ہ س)۔ منی پور میں سیکورٹی فورسز نے عسکریت پسندی مخالف مہم کے تحت کارروائی کرتے ہوئے کالعدم عسکریت پسند تنظیم این ایس سی این (کے) کے ایک فعال رکن کوگرفتارکرلیا ہے۔ اس کے قبضے سے تنظیم سے متعلق دستاویزات، مواصلاتی آلات اور نقدی بر
منی پور میں گرفتار این ایس سی این کے عسکریت پسند اور برآمد شدہ سامان کی تصویر


امپھال، 02 اگست (ہ س)۔

منی پور میں سیکورٹی فورسز نے عسکریت پسندی مخالف مہم کے تحت کارروائی کرتے ہوئے کالعدم عسکریت پسند تنظیم این ایس سی این (کے) کے ایک فعال رکن کوگرفتارکرلیا ہے۔ اس کے قبضے سے تنظیم سے متعلق دستاویزات، مواصلاتی آلات اور نقدی برآمد کی گئی ہے۔ معاملے کی مزید جانچ کی جا رہی ہے۔

منی پور پولیس نے اتوار کو بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے کیمائی تھانہ علاقے کے تحت قومی شاہراہ-37 پر چلائی گئی مہم کے دوران تامینگ لونگ ضلع کے اوئنام لونگ گاوں کے ساکن لونگ تھوکھون پنمیئی (32) کو گرفتار کیا۔ ابتدائی جانچ میں اس کی شناخت این ایس سی این (کے) کے فعال عسکریت پسند کے طورپرہوئی ہے۔ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے ایک باوفینگ ہینڈ سیٹ، نام نہاد ’’گورنمنٹ آف ریپبلک آف ناگالینڈ‘‘ کے نام والے 13 رسید میمو، اسی نام کی مہر لگے سات ٹوکن اور 2,800 روپے نقد برآمد کیے گئے۔ پولیس نے برآمد شدہ سامان کو ضبط کر لیا ہے اور اس کی جانچ کی جا رہی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار عسکریت پسند سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ یہ پتہ لگایا جا رہا ہے کہ وہ تنظیم کے لیے کس قسم کی سرگرمیوں میں ملوث تھا اور برآمد شدہ دستاویزات اور دیگر سامان کا استعمال کن مقاصد کے لیے کیا جا رہا تھا۔ معاملے میں مزید جانچ جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande