
گوہاٹی، 02 اگست (ہ س)۔
دولتِ مشترکہ کھیل 2026 میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی آسام کی ممتاز باکسر لو لینا بورگوہائیں نے گلاسگو کے ایک ہوٹل میں بھارت کے نقشے کی غلط نمائش پر سخت اعتراض ظاہر کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق دولتِ مشترکہ کھیلوں میں شریک بھارتی دستے کے اعزاز میں مسٹر سنگھس انڈیا – دی ہوم آف کری نامی ریستوراں میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اس دوران استعمال ہونے والے نیپکن پر چھپے بھارت کے نقشے میں شمال مشرقی خطے کو شامل نہیں کیا گیا تھا۔
لو لینا نے فوری طور پر اس سنگین غلطی کی جانب ہوٹل انتظامیہ کی توجہ دلائی اور واضح کیا کہ بھارت کے نقشے کی اس طرح غلط عکاسی ہرگز قابل قبول نہیں۔ انہوں نے انتظامیہ سے آئندہ ایسی غلطی نہ دہرانے کی بھی اپیل کی۔
اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر بھی اس معاملے پر بحث تیز ہو گئی اور متعدد افراد نے لو لینا کی مستعدی اور ملک کی جغرافیائی سالمیت کے تئیں ان کی حساسیت کو سراہا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ