کانگریس نے آسام میں 'زمینی حقوق سے متعلق کارکن' پرنب ڈولی پر این ایس اے کے نفاذ کی مذمت کی
نئی دہلی، 2 اگست(ہ س)۔ کانگریس کے رہنما جے رام رمیش نے آسام حکومت کی طرف سے زمینی حقوق سے متعلق کارکن پرنب ڈولی پر قومی سلامتی قانون (این ایس اے) کے نفاذ کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ احتیاطی حراست کے قوانین کا صریح غلط استعمال اور عدالتی حکم کو
مذمت


نئی دہلی، 2 اگست(ہ س)۔ کانگریس کے رہنما جے رام رمیش نے آسام حکومت کی طرف سے زمینی حقوق سے متعلق کارکن پرنب ڈولی پر قومی سلامتی قانون (این ایس اے) کے نفاذ کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ احتیاطی حراست کے قوانین کا صریح غلط استعمال اور عدالتی حکم کو پامال کرنے کی کوشش ہے۔

رمیش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ 29 جولائی کو سیشن عدالت نے ڈولی کو ضمانت دے دی تھی اور عدالت نے یہ بھی مشاہدہ کیا تھا کہ فوجداری قانون کو جائز مقامی خدشات کو دبانے کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا جہاں ماحولیاتی تحفظ اور قبائلی بقا کا سوال شامل ہے۔ اس کے باوجود، 30 جولائی کو آسام حکومت نے این ایس اے لگا کر انہیں حراست میں لیا۔

انہوں نے الزام لگایا کہ ڈولی کو نشانہ بنایا گیا کیونکہ انہوں نے گاو¿ں والوں کی حمایت کی تھی، جو کازی رنگا نیشنل پارک کے قریب مجوزہ فائیو اسٹار ریزورٹ کی مخالفت کر رہے ہیں۔ مقامی باشندوں نے 2022 سے اس منصوبے کے خلاف احتجاج کیا ہے اور یہاں تک کہ گوہاٹی ہائی کورٹ میں درخواست بھی دائر کی ہے۔

رمیش نے کہا کہ این ایس اے کے حکم میںمبہم الزامات لگائے گئے ہیں، جیسے کہ مشکوک غیر ملکی لین دین، جو ان کے مطابق مرکزی حکومت کا جانا پہچاناطریقہ کار ہے۔ بی جے پی حکومتیں گرفتاریوں اور سخت قوانین کے ذریعے مزدوروں، قبائلیوں اور پسماندہ برادریوں کی جائز شکایات کو نہیں دبا سکتی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande