جولائی میں بھارت کی کوئلے کی پیداواراور سپلائی میں نمایاں اضافہ
نئی دہلی، 2 اگست(ہ س)۔ بھارت میں جولائی 2026 کے دوران کوئلے کی پیداوار اور سپلائی دونوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ وزارتِ کوئلہ کے مطابق اس عرصے میں کوئلے کی پیداوار گزشتہ سال کے مقابلے میں 7.51 فیصد بڑھ کر 69 کروڑ 75 لاکھ ٹن (عارضی اعداد
جولائی میں بھارت کی کوئلے کی پیداواراور سپلائی میں نمایاں اضافہ


نئی دہلی، 2 اگست(ہ س)۔ بھارت میں جولائی 2026 کے دوران کوئلے کی پیداوار اور سپلائی دونوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ وزارتِ کوئلہ کے مطابق اس عرصے میں کوئلے کی پیداوار گزشتہ سال کے مقابلے میں 7.51 فیصد بڑھ کر 69 کروڑ 75 لاکھ ٹن (عارضی اعداد و شمار) تک پہنچ گئی، جبکہ جولائی 2025 میں یہ 64 کروڑ 88 لاکھ ٹن تھی۔

وزارت کے مطابق جولائی کے دوران کوئلے کی سپلائی (ڈسپیچ) میں بھی نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی اور یہ 17.34 فیصد اضافے کے ساتھ 86 کروڑ 33 لاکھ ٹن (عارضی) تک پہنچ گئی، جبکہ گزشتہ سال اسی مہینے میں سپلائی 73 کروڑ 57 لاکھ ٹن ریکارڈ کی گئی تھی۔

مالی سال 2026-27 کے آغاز سے جولائی تک مجموعی کوئلہ پیداوار 302 کروڑ 24 لاکھ ٹن (عارضی) رہی، جبکہ اسی مدت کے دوران مجموعی سپلائی 354 کروڑ 70 لاکھ ٹن (عارضی) تک پہنچ گئی، جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 5.87 فیصد زیادہ ہے۔سرکاری کمپنی کول انڈیا لمیٹڈ نے بھی جولائی میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ کمپنی نے اس ماہ 50 کروڑ 35 لاکھ ٹن (عارضی) کوئلہ پیدا کیا، جو جولائی 2025 کے مقابلے میں 8.42 فیصد زیادہ ہے۔اسی طرح کمپنی نے جولائی 2026 میں 63 کروڑ 67 لاکھ ٹن (عارضی) کوئلہ مختلف صارفین تک پہنچایا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 17.43 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔ مالی سال کے آغاز سے اب تک کول انڈیا کی مجموعی سپلائی میں بھی 6.81 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

وزارتِ کوئلہ کے مطابق پیداوار اور سپلائی میں یہ مسلسل اضافہ ملک میں توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے اور بجلی گھروں کو بلا تعطل کوئلہ فراہم کرنے کی حکومتی کوششوں کا نتیجہ ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande