
ابتدائی کاروبار میں شیئر بازار پر دباو، سرخ نشان میں سینسیکس اور نفٹینئی دہلی، 19 اگست (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران دباو نظر آ رہا ہے۔ آج کے کاروبار کی شروعات معمولی گراوٹ کے ساتھ ہوئی تھی۔ بازار کھلنے کے فوری بعد خریداری شروع ہو گئی، جس کی وجہ سے کچھ دیر میں ہی سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس ریکور کر کے سبز نشان میں پہنچ گئے۔ تاہم تھوڑی دیر بعد ہی فروخت شروع ہونے کے سبب دونوں انڈیکس نے واپس سرخ نشان میں غوطہ لگا دیا۔ پہلے 20 منٹ کے کاروبار کے بعد خریداروں نے ایک بار پھر خریداری کا زور بنانے کی کوشش کی، جس سے ان دونوں انڈیکس کی چال میں معمولی سدھار بھی ہوا۔ پہلے ایک گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد سینسیکس 0.31 فیصد اور نفٹی 0.29 فیصد کی کمزوری کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا سینسیکس آج 17.41 پوائنٹس کی معمولی کمزوری کے ساتھ 77,218.05 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ کاروبار کی شروعات ہوتے ہی خریداری شروع ہونے کے سبب پہلے پانچ منٹ میں ہی یہ انڈیکس اوپننگ لیول سے قریب 130 پوائنٹس بڑھ کر سبز نشان میں 77,347.81 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔ اس کے بعد بازار میں شیئروں کی فروخت شروع ہو گئی، جس کی وجہ سے سینسیکس 260 پوائنٹس سے زیادہ کی کمزوری کے ساتھ 76,971.59 پوائنٹس کی سطح تک گر گیا۔اس کے بعد خریداروں نے ایک بار پھر خریداری کا زور بنا کر شیئر بازار کو سہارا دینے کی کوشش کی، جس سے اس انڈیکس کی چال میں سدھار ہونے لگا۔ بازار میں مسلسل جاری خرید و فروخت کے درمیان پہلے ایک گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد صبح 10.15 بجے سینسیکس 241.92 پوائنٹس یعنی 0.31 فیصد گر کر 76,993.54 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔سینسیکس کی طرح ہی این ایس ای کے نفٹی نے آج 2.85 پوائنٹس کی علامتی گراوٹ کے ساتھ 24,152.05 پوائنٹس کی سطح سے کاروبار کی شروعات کی۔ بازار کھلتے ہی پہلے پانچ منٹ میں ہی یہ انڈیکس اوپننگ لیول سے 20 پوائنٹس سے زیادہ کی تیزی دکھاتے ہوئے سبز نشان میں 24,172.85 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ اس کے بعد بازار میں فروخت کا دباو بن گیا، جس کی وجہ سے یہ انڈیکس دوبارہ سرخ نشان میں گر گیا۔مسلسل ہو رہی فروخت کے سبب پہلے 20 منٹ میں ہی نفٹی قریب 90 پوائنٹس کی کمزوری کے ساتھ 24,065.10 پوائنٹس کی سطح تک آ گیا۔ اس کے بعد خریداروں نے ایک بار پھر خریداری کا زور بنایا جس سے اس انڈیکس کی چال میں معمولی سدھار بھی ہوا۔ بازار میں مسلسل جاری خرید و فروخت کے درمیان ابتدائی ایک گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد صبح 10.15 بجے نفٹی 70.15 پوائنٹس یعنی 0.29 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 24,084.75 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔ابھی تک کے کاروبار میں شیئر بازار میں 2,791 شیئروں میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہو رہی تھی۔ ان میں سے 1,186 شیئر منافع کما کر سبز نشان میں کاروبار کر رہے تھے، جبکہ 1,605 شیئر نقصان اٹھا کر سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے نو شیئر خریداری کی حمایت سے سبز نشان میں برقرار تھے۔ دوسری جانب 21 شیئر فروخت کے دباو میں سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ جبکہ نفٹی میں شامل 50 شیئروں میں سے 16 شیئر سبز نشان میں اور 34 شیئر سرخ نشان میں کاروبار کرتے نظر آ رہے تھے۔ابتدائی ایک گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد شیئر بازار کی سرکردہ کمپنیوں میں سے ایٹرنل، سن فارماسیوٹیکلز، ایچ سی ایل ٹیکنالوجی، انفوسس اور ڈاکٹر ریڈیز لیبوریٹریز کے شیئر 0.97 فیصد سے لے کر 0.62 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری جانب، کول انڈیا، پاور گرڈ کارپوریشن، ایس بی آئی لائف انشورنس، ہنڈالکو انڈسٹریز اور بھارت الیکٹرانکس کے شیئر 1.92 فیصد سے لے کر 1.02 فیصد کی کمزوری کے ساتھ کاروبار کرتے ہوئے نظر آ رہے تھے۔ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن