
نئی دہلی، 19 اگست (ہ س)۔
کیٹیگری ون اور کیٹیگری ٹو کے انڈیا فوکس فنڈز کے لیے انویسٹمنٹ مینیجر اور ہندوستان میں کمپنیوں کو سرمایہ فراہم کرنے والے آف شور فنڈز کے لیے ایڈوائزر کے طور پر کام کرنے والی کمپنی گجا آلٹرنیٹو ایسیٹ مینجمنٹ کا 550 کروڑ روپے کا آئی پی او آج سبسکرپشن کے لیے کھول دیا گیا۔ اس آئی پی او میں سرمایہ کار 21 اگست تک بولی لگا سکیں گے۔
ایشو کی کلوزنگ کے بعد 24 اگست کو شیئرز کی الاٹمنٹ کی جائے گی، جبکہ 25 اگست کو الاٹ کیے گئے شیئرز ڈی میٹ اکاو¿نٹ میں کریڈٹ کر دیے جائیں گے۔ کمپنی کے شیئرز 26 اگست کو بی ایس ای اور این ایس ای پر لسٹ ہو سکتے ہیں۔ لانچ کے بعد پہلے دن شام تین بجے تک اس آئی پی او کو 68 فیصد سبسکرپشن مل چکا تھا۔
اس آئی پی او میں بولی لگانے کے لیے 152 روپے سے 160 روپے فی شیئر کا پرائس بینڈ مقرر کیا گیا ہے، جبکہ لاٹ سائز 93 شیئرز کا ہے۔ اس آئی پی او میں ریٹیل سرمایہ کار کم از کم ایک لاٹ یعنی 93 شیئرز کے لیے بولی لگا سکتے ہیں، جس کے لیے انہیں 14,880 روپے کی سرمایہ کاری کرنا ہوگی۔ اسی طرح ریٹیل سرمایہ کار 1,93,440 روپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ زیادہ سے زیادہ 13 لاٹس میں 1,209 شیئرز کے لیے بولی لگا سکتے ہیں۔
اس آئی پی او کے تحت 5 روپے کی فیس ویلیو والے مجموعی طور پر 3,43,75,000 شیئرز جاری کیے جا رہے ہیں۔ ان میں تقریباً 450 کروڑ روپے مالیت کے 2,81,25,000 نئے شیئرز جاری کیے جا رہے ہیں، جبکہ تقریباً 100 کروڑ روپے مالیت کے 62,50,000 شیئرز آفر فار سیل ونڈو کے ذریعے فروخت کیے جا رہے ہیں۔
اس آئی پی او میں کوالیفائیڈ انسٹی ٹیوشنل بائرز (کیو آئی بی) کے لیے زیادہ سے زیادہ 50 فیصد حصہ مختص کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ریٹیل سرمایہ کاروں کے لیے کم از کم 35 فیصد اور نان انسٹی ٹیوشنل انویسٹرز (این آئی آئی) کے لیے کم از کم 15 فیصد حصہ مختص ہے۔ اس ایشو کے لیے جے ایم فنانشل لمیٹڈ کو بک رننگ لیڈ مینیجر بنایا گیا ہے، جبکہ ایم یو ایف جی ان ٹائم انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کو رجسٹرار مقرر کیا گیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ