گلوبل مارکیٹ سے کمزوری کے رجحانات، ایشیا میں فروخت کا دباؤ
نئی دہلی، 19 اگست (ہ س)۔ بین الاقوامی بازاروںسے آج کمزوری کے رجحانات نظر آ رہے ہیں۔ گزشتہ سیشن میں امریکی بازار گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے۔ ڈاؤ جونز فیوچر بھی آج کمزوری کے ساتھ کاروبار کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ یورپی بازار گزشتہ سیشن میں ملے جلے نتائج کے
Global-Market-Trends


نئی دہلی، 19 اگست (ہ س)۔ بین الاقوامی بازاروںسے آج کمزوری کے رجحانات نظر آ رہے ہیں۔ گزشتہ سیشن میں امریکی بازار گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے۔ ڈاؤ جونز فیوچر بھی آج کمزوری کے ساتھ کاروبار کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ یورپی بازار گزشتہ سیشن میں ملے جلے نتائج کے ساتھ بند ہوئے۔ دریں اثنا، ایشیائی بازاروں میں آج عام طور پر فروخت کے دباؤ نظر آ رہا ہے۔

گلوبل بانڈز کی فروخت اور خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے امریکی مارکیٹ میں گزشتہسیشن کے دوران کمزوری کا رجحان رہا۔اس کی وجہ سے ڈاؤ جونز انڈسٹریل ایوریج 116 پوائنٹس یعنی 0.20 فیصد کی گراوٹ کا شکار ہو گیا۔ اسی طرح ایس اینڈ پی 500 انڈیکس نے 0.69 فیصد گرکر گزشتہ سیشن 7,691.76 پوائنٹسکی سطح پر ختم کیا۔ اس کے علاوہ، نیس ڈیک 355.20 پوائنٹس یعنی 1.33 فیصد کی کمی کے ساتھ 26,289.71 پوائنٹسکی سطح پر بند ہوا۔ جبکہ ڈاؤ جونز فیوچرز فی الحال 0.10 فیصد گر کر 53,292.38 پوائنٹس پرکاروبار کرتا ہوا نظر آ رہا ہے ۔

گزشتہ سیشن کے دوران دباؤ میں کاروبار کرنے کے بعد یورپی بازار ملے- جلے نتائج کے ساتھ بند ہوئے۔ ایف ٹی ایس ای انڈیکس 0.07 فیصد اضافے کے ساتھ 10,728.04 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ اس کے برعکس، سی اے سی انڈیکس نے گزشتہ سیشن میں 0.83 فیصد کمی کے ساتھ 8,509.36 پوائنٹس کی سطح پرکاروبار ختم کیا۔ اس کے علاوہ، ڈی اے ایکس انڈیکس 210.25 پوائنٹسیعنی 0.80 فیصد گر کر 26,128.36 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

ایشیائی بازار بھی آج دباؤ کا شکار ہیں۔ ایشیا کے نوبازاروں میں سے آٹھ کے انڈیکس کمی کے ساتھ سرخ نشان میں کاروبار کر رہے ہیں، جبکہ ایک انڈیکس اضافے کے ساتھ سبز نشان میں ہے۔ واحد ایشیائی انڈیکسہینگ سینگ انڈیکس 59.85 پوائنٹس یعنی 0.23 فیصد اضافے کے ساتھ 25,531 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔

دوسری طرف، گفٹ نفٹی 72 پوائنٹس یعنی 0.30 فیصد کی کمی کے ساتھ 24,107 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح اسٹریٹس ٹائمز انڈیکس 0.27 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 5,686.17 پوائنٹس پر آگیا ہے۔ کوسپی انڈیکس میں بھی آج بڑی گراوٹ آئی ہے۔ فی الحال یہ انڈیکس 398.53 پوائنٹس یعنی 5.80 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 6,471.30 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

نکیئی انڈیکس میں بھی آج نمایاں کمزوری دکھائی دے رہی ہے۔ فی الحال، یہ 1,871.73 پوائنٹس یعنی 2.77 فیصد گر کر 65,589 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔ اسی طرح شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس بھی آج نمایاں کمزوری کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ فی الحال یہ 78.13 پوائنٹس یعنی 1.96 فیصد گر کر 3,912.17 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔

اسی طرح، تائیوان ویٹڈ انڈیکس 526.28 پوائنٹس یعنی 1.16 فیصد گر کر 44,782.40 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔ اس کے علاوہ سیٹ کمپوزٹ انڈیکس 0.51 فیصد گر کر 1,613.27پوائنٹس کی سطح پرور جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس 0.38 فیصد پھسل کر 6,425.48 پوائنٹس کی سطح پرکاروبار کر رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande