
نئی دہلی، 19 اگست (ہ س)۔ گھریلوصرافہ بازار نے آج ابتدائی کاروبار کے دوران معمولی تیزی کا رجحان برقرارہے۔ جبکہ چاندی کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے دن کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ ملک کے زیادہ تر صرافہ بازاروں میں سونا 200 روپے سے لے کر 230 روپے فی 10 گرام کے درمیان مہنگا ہو گیا ہے ۔ قیمت میں اس تبدیلی کی وجہ سے، 24 کیرٹ سونا ملک بھر کے بیشتر صرافہ بازاروں میں1,55,900 روپے سے لے کر 1,56,050 روپے فی 10 گرام کے درمیان کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح، 22 کیرٹ سونا آج 1,42,910 روپے سے لے کر 1,43,060 روپے فی 10 گرام کے درمیان فروخت ہو رہا ہے۔ چاندی کی قیمت کوئی تبدیلی نہیں ہونے کی وجہ سے یہ چمکدار دھات اب بھی دہلی کے صرافہ بازار میں2,49,900 روپے فی کلو گرام پر فروخت ہو رہی ہے۔
دہلی میں آج 24 کیرٹ سونا 1,56,050 روپے فی 10 گرام پر کاروبار کر رہا ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,43,060 روپے فی 10 گرام ریکارڈ کی گئی ہے۔ وہیں ملک کی مالیاتی راجدھانی ممبئی میں 24 کیرٹ سونا 1,55,900 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,42,910 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح احمد آباد میں 24 کیرٹ سونے کی خوردہ قیمت 1,55,950 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,42,960 روپے فی 10 گرام درج کی گئی ہے۔
ان بڑے شہروں کے علاوہ، چنئی میں آج 24 کیرٹ سونا 1,55,900 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,42,910 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح کولکاتا میں 24 کیرٹ سونا 1,55,900 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,42,910 روپے فی 10 گرام پر کاروبار کر رہا ہے۔ بھوپال میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,55,950 روپے فی 10 گرام ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونا 1,42,960 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔
جے پور میں 24 کیرٹ سونا 1,56,050 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,43,060 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ پٹنہ میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,55,950 روپے فی 10 گرام ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونا 1,42,960 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔ لکھنو¿ کے صرافہ بازار میں آج 24 کیرٹ سونا 1,56,050 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,43,060 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔
ملک بھر کی دیگر ریاستوں کی طرح آج کرناٹک، تلنگانہ اور اڈیشہ کے صرافہ بازاروں میں بھی سونا مضبوطی سے تجارت کر رہا ہے۔ ریاستی دارالحکومتوں بنگلورو، حیدرآباد اور بھونیشور میں 24 کیرٹ سونا 1,55,900 روپے فی 10 گرام پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح ان تین شہروں کی صرافہ بازاروں میں 22 کیرٹ سونا 1,42,910 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد