
۔بازار کی کمزوری کی وجہ سے سرمایہ کاروں کو 2.77 لاکھ کروڑ روپے کا نقصان
نئی دہلی، 18 اگست (ہ س)۔ آئی ٹی شعبے کے شیئروں میں زبردست فروخت، خام تیل کی قیمتوں میں اضافے اور امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کم ہوتی امیدوں کی وجہ سے گھریلو شیئر بازار آج دن بھر دباؤ میں کاروبار کر رتا رہا ۔ سینسیکس آج مسلسل تیسرے دن گراوٹ کے ساتھ بند ہوا، جب کہ نفٹی نے لگاتار چھٹے دن سرخ نشان میں غوطہ لگا کر اپنا کاروبار ختم کیا۔ آج پورے دن کے کاروبار کے بعد سینسیکس 0.63 فیصد کی کمزوری کے ساتھ بند ہوا جبکہ نفٹی 0.55 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ بند ہوا۔
بی ایس ای سینسیکس آج 309.19 پوائنٹس یعنی 0.40 فیصد کی کمی کے ساتھ 77,418.97 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ خریداروں نے ٹریڈنگ شروع ہونے کے تھوڑی دیر بعد خریداری شروع کر دی، جس نے انڈیکس 77,575.21 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا۔ حالانکہ خرید اری کا یہ دور زیادہ دیر نہیں چل سکا۔ کچھ ہی دیر بعد مارکیٹ میں فروخت کا دباؤ بن گیا، جس کی وجہ سے اس انڈیکس میں کمزوری بڑھنے لگی۔ پورے دن کے کاروبار کے بعد سینسیکس 492.70 پوائنٹس یعنی 0.63 فیصد گر کر 77,235.46 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
سینسیکس کی طرح، این ایس ای کے نفٹی نے بھی آج 63.80 پوائنٹس یعنی 0.26 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 24,223.85 پوائنٹس کی سطح پر تجارت شروع کی۔ مارکیٹ کھلنے کے کچھ دیر بعد ہی خریداری کی حمایت سے انڈیکس ابتدائی سطح سے 45 پوائنٹس سے زیادہ بہتر ہوا اور 24,269.65 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ اس سطح تک پہنچنے کے بعد، نفٹی فروخت کے دباؤ میں پھنس گیا، جس کی وجہ سے اس کی حرکت میں مسلسل گراوٹ آتی رہی ۔ دن بھر خرید و فروخت کے بعد، نفٹی 132.75 پوائنٹس یعنی 0.55 فیصد کی کمی کے ساتھ 24,154.90 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
آئی ٹی شعبے کے شیئر میں آج دن بھر مسلسل فروخت ہوتی رہی ، جس کے نتیجے میں نفٹی آئی ٹی انڈیکس 1.93 فیصد کی کمزوری کے ساتھ بند ہوا۔ اسی طرح کنزیومر ڈیریبلز انڈیکس میں بھی 0.81 فیصد کی کمی کا شکار ہو گیا۔ بینکنگ، کیپٹل گڈز، ایف ایم سی جی، میٹل، آئل اینڈ گیس اور پبلک سیکٹر انٹرپرائز انڈیکس بھی خسارے کے ساتھ بند ہوئے۔ دوسری جانب آٹوموبائل، ہیلتھ کیئر اور میڈیا سیکٹرز کے حصص کی بھاری خرید اری ہوتی رہی۔ بروڈر مارکیٹ میں بھی مسلسل فروخت دیکھنے میں آئی، جس کی وجہ سے نفٹی مڈ کیپ انڈیکس 0.43 فیصد گراوٹ کےساتھ بند ہوا۔ اسی طرح، سمال کیپ انڈیکس نے آج کے کاروبار کا اختتام 0.40 فیصد کی کمی کے ساتھ کیا۔
اسٹاک مارکیٹ میں آج آئی کمزوری کی وجہ سے، اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کاروں نے اپنی دولت میں 2.75 لاکھ کروڑ سے زیادہ کا نقصان کیا۔ آج کے کاروبار کے بعد بی ایس ای پر درج کمپنیوں کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 490.78 لاکھ کروڑ (عارضی) پر آ گئی۔ پچھلے تجارتی دن یعنی پیر کو ان کا مارکیٹ کیپٹلائزیشن 493.55 لاکھ کروڑ تھا۔ اس طرح، سرمایہ کاروں کو آج کی تجارت میں تقریباً 2.77 لاکھ کروڑ کا نقصان ہوا۔
آج، دن کے کاروبار کے دوران، بی ایس ای میں 4,530 شیئروں میںایکٹو ٹریڈنگ ہوئی۔ ان میں سے 1,930 حصص کے بھاو¿ اضافہ کے ساتھ بند ہوئے جبکہ 2,384 حصص کی قیمتوں میں کمی اور 216 کے حصص بغیر کسی اتار چڑھاو¿ کے بند ہوئے۔ آج این ایس ای میں 3,057 حصص میں ایکٹو ٹریڈنگ ہوئی۔ ان میں سے 1,307 حصص منافع کمانے کے بعد سبزنشان میں اور 1,750 حصص نقصان کے بعد سرخ نشان میں بند ہوئے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 8 حصص فائدہ کے ساتھ بند ہوئے اور 22 حصص نقصان کے ساتھ بند ہوئے۔ نفٹی میں شامل 50 شیئروں میں سے 10 حصص سبز اور 40 حصص سرخ نشان میں بند ہوئے۔
دن بھر کی خرید و فروخت کے بعد، حصص بازار کے بڑے شیئروں میں، ایکسس بینک 1.28 فیصد، میکس ہیلتھ کیئر 1.07 فیصد، مہندرا اینڈ مہندرا 0.92 فیصد، گراسم انڈسٹریز 0.87 فیصد اور پاور گرڈ کارپوریشن 0.70 فیصد اضافےکے ساتھ آج سب سے ٹاپ 5گینرس کی فہرست میں شامل رہے۔ دوسری طرف، ٹاٹا موٹرز پیسنجروہیکلز لمیٹڈ(ٹی ایم پی وی ) 2.24 فیصد، ایشین پینٹس 2.20 فیصد، انفوسس 2.18 فیصد،وپرو 2.11 فیصد اور ایچ سی ایل ٹیکنالوجی 2.04 فیصد کی کمزوری کے ساتھ آج کے ٹاپ 5 لوزرس کی فہرست میں شامل رہے ۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد