
نئی دہلی، 18 اگست(ہ س)۔ گھریلوصرافہ بازار نے آج ابتدائی تجارت کے دوران اپنے تیزی کے رجحان کو جاری رکھا۔ ساتھ ہی آج چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ ملک کی بیشتر صرافہ بازاروں میں آج سونا 520 روپے فی 10 گرام سے 550 روپے فی 10 گرام ہو گیا ہے۔ قیمت میں اس تبدیلی کی وجہ سے 24 کیرٹ کا سونا آج ملک کی زیادہ تر صرافہ بازاروں میں1,55,670 فی 10 گرام سے1,55,820 فی 10 گرام کے درمیان تجارت کر رہا ہے۔ اسی طرح 22 کیرٹ کا سونا آج1,42,710 روپے فی 10 گرام سے لیکر1,42,860 10 روپے فی گرام کے درمیان فروخت ہو رہا ہے۔ چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہ ہونے کی وجہ سے یہ چمکدار دھات اب بھی دہلی صرافہ بازار میں2,49,900 روپے فی کلو کی سطح پر فروخت ہو رہی ہے۔
دہلی میں آج 24 کیرٹ سونا 1,55,820 روپے فی 10 گرام پر ٹریڈ کر رہا ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,42,860 روپے فی 10 گرام ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس دوران ملک کی مالیاتی راجدھانی، ممبئی میں، 24 کیرٹ سونا 1,55,670 فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,42,710 فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح، احمد آباد میں، 24 کیرٹ سونے کی خوردہ قیمت 1,55,720 فی 10 گرام ریکارڈ کی گئی ہے اور 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,42,760 فی 10 گرام ہے۔
ان بڑے شہروں کے علاوہ، چنئی میں آج 24 کیرٹ سونا 1,55,670 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,42,710 فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح کولکاتا میں 24 کیرٹ سونا 1,55,670 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,42,710 روپے فی 10 گرام پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ بھوپال میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,55,720 روپے فی 10 گرام ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,42,760 روپے فی 10 گرام ہے۔
جے پور میں 24 کیرٹ سونا 1,55,820 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,42,860 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ پٹنہ میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,55,720 روپے فی 10 گرام ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,42,760 روپے فی 10 گرام ہے۔ لکھنو صرافہ بازار میں، 24 کیرٹ سونا فی 10 گرام 1,55,820 پر ٹریڈ کر رہا ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونا 1,42,860 فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔
ملک بھر کی دیگر ریاستوں کی طرح کرناٹک، تلنگانہ اور اڈیشہ کے صرافہ بازاروں میں ابتدائی تجارت کے دوران سونا مضبوط دکھائی دے رہا ہے۔ ان تینوں ریاستوں کے دارالحکومتوں — بنگلورو، حیدرآباد اور بھونیشور — میں 24 کیرٹ سونا 1,55,670 روپے فی 10 گرام پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسی طرح، 22 کیرٹ سونا ان تینوں شہروں کے صرافہبازاروں میں 1,42,710 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی