ٹیمپسنس انسٹرومنٹس کا آئی پی او 20 اگست کو کھلے گا، قیمت کا دائرہ 285 سے 300 روپے فی شیئر
نئی دہلی، 17 اگست (ہ س)۔ ٹیمپسنس انسٹرومنٹس (انڈیا) لمیٹڈ کا ابتدائی عوامی پیشکش (آئی پی او) 20 اگست کو کھلے گا۔ اس میں سرمایہ کاری کے لیے سرمایہ کار 24 اگست تک بولی لگا سکتے ہیں۔ اینکر سرمایہ کار 19 اگست کو بولی لگا سکیں گے۔ اس کے لیے قیمت کا دا
ٹیمپسنس انسٹرومنٹس کا آئی پی او 20 اگست کو کھلے گا، قیمت کا دائرہ 285 سے 300 روپے فی شیئر


نئی دہلی، 17 اگست (ہ س)۔

ٹیمپسنس انسٹرومنٹس (انڈیا) لمیٹڈ کا ابتدائی عوامی پیشکش (آئی پی او) 20 اگست کو کھلے گا۔ اس میں سرمایہ کاری کے لیے سرمایہ کار 24 اگست تک بولی لگا سکتے ہیں۔ اینکر سرمایہ کار 19 اگست کو بولی لگا سکیں گے۔ اس کے لیے قیمت کا دائرہ (پرائس بینڈ) 285 سے 300 روپے فی شیئر مقرر کیا گیا ہے۔

ٹیمپسنس انسٹرومنٹس (انڈیا) لمیٹڈ کے 650 کروڑ روپے کے اس آئی پی او میں تقریباً 95 کروڑ روپے کے نئے شیئرز اور 1.85 کروڑ شیئرز کی فروخت پیشکش (او ایف ایس) شامل ہے۔ سرمایہ کار کم از کم 50 ایکویٹی شیئرز اور اس کے بعد 50 کے ملٹی پل میں بولی لگا سکتے ہیں۔ کمپنی کا منصوبہ ہے کہ اس پیشکش سے حاصل ہونے والی رقم کو سرمایہ جاتی اخراجات کی مالی اعانت، قرض کی ادائیگی اور کمپنی کے عمومی کام کاج کے لیے استعمال کیا جائے۔ کمپنی کے شیئرز 28 اگست کو بی ایس ای اور این ایس ای پر لسٹ کیے جانے کی تجویز ہے۔

1990 میں قائم ہونے والی ٹیمپسنس انسٹرومنٹس (انڈیا) لمیٹڈ تھرمل انجینئرنگ اور خصوصی کیبل سلوشنز فراہم کرنے والی ایک معروف کمپنی ہے۔ 31 مارچ تک یہ بھارت میں فائبر آپٹک ٹمپریچر سینسر اور تھرمل پروفائلنگ سسٹم تیار کرنے والی واحد کمپنی بھی ہے، جبکہ مالی سال 2026 میں بھارت میں پائرومیٹر اور آن لائن تھرمل امیجر تیار کرنے والی بھی واحد کمپنی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande