دہلی میں دو روزہ اساتذہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد
بیس اسکولوں کے 75 اساتذہ کی شرکت نئی دہلی،10اگست (ہ س )۔ ہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن اور آل انڈیا ایجوکیشنل موومنٹ کے اشتراک سے دہلی-این سی آر کے اسکول اساتذہ کے لیے تربیتی ورکشاپ اسکالر اسکول میں منعقد ہوئی۔ ورکشاپ میں 20 اسکولوں سے 75 اساتذہ نے ش
دہلی میں دو روزہ اساتذہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد


بیس اسکولوں کے 75 اساتذہ کی شرکت

نئی دہلی،10اگست (ہ س )۔

ہیومن ویلفیئر فاؤنڈیشن اور آل انڈیا ایجوکیشنل موومنٹ کے اشتراک سے دہلی-این سی آر کے اسکول اساتذہ کے لیے تربیتی ورکشاپ اسکالر اسکول میں منعقد ہوئی۔ ورکشاپ میں 20 اسکولوں سے 75 اساتذہ نے شرکت کی۔

ورکشاپ کا مقصد اساتذہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بہتر بنانا اور انہیں جدید تعلیمی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا تھا۔ورکشاپ میں طلبہ مرکز تدریس، سبق کی منصوبہ بندی، ٹیکنالوجی کا استعمال، مصنوعی ذہانت، جدید طریقہ تشخیص، اکیسویں صدی کی مہارتیں، کلاس روم مینجمنٹ، کونسلنگ اور ذہنی صحت جیسے موضوعات پر چھ خصوصی سیشن منعقد ہوئے۔

مختلف سیشنز سے پروفیسر ارشد اکرام احمد، ڈاکٹر حلیمہ سعدیہ، ڈاکٹر سمیر بابو ایم، ڈاکٹر گلشن مفید، سید تنویر احمد اور ڈاکٹر ظفر اقبال نے خطاب کیا اور اساتذہ کو جدید تدریسی طریقوں اور عملی حکمتِ عملیوں سے آگاہ کیا۔

اختتامی تقریب میں ہیومن ویلفیئر فاو¿نڈیشن کے ٹرسٹی ڈاکٹر حسن رضا نے کلیدی خطاب کیا، جبکہ ماہر تعلیم ڈاکٹر ناظرہ محمود مہمانِ خصوصی تھیں۔ آل انڈیا ایجوکیشن موومنٹ کے صدر ڈاکٹر خواجہ ایم شاہد نے تقریب کی صدارت کی۔

مقررین نے اساتذہ کی مسلسل پیشہ ورانہ تربیت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کردار کے پیش نظر اساتذہ کو بھی اپنی تدریسی صلاحیتوں کو مسلسل جدید بنانے کی ضرورت ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande