ہندوستان نے سلووینیا میں سفارت خانے پر حملے کی مذمت کی
نئی دہلی، 10 اگست (ہ س)۔ ہندوستان نے خالصتان کے حامیوں کے ذریعہ سلووینیا کے شہر ل±بلجانا میں ہندوستانی سفارت خانے کے احاطے کو نشانہ بنانے کی مذمت کی ہے۔ ہندوستان نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ایسے گروپوں کے ذریعہ پھیلائے جا رہے نفرت انگیز پرو
MEA-REACTION-SLOVENIA-KHALISTA


نئی دہلی، 10 اگست (ہ س)۔ ہندوستان نے خالصتان کے حامیوں کے ذریعہ سلووینیا کے شہر ل±بلجانا میں ہندوستانی سفارت خانے کے احاطے کو نشانہ بنانے کی مذمت کی ہے۔ ہندوستان نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ایسے گروپوں کے ذریعہ پھیلائے جا رہے نفرت انگیز پروپیگنڈے اور غلط معلومات پر توجہ دینے کو کہا ہے۔

وزارت خارجہ نے پیر کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ویانا کنونشن کے تحت سفارتی احاطے کو ناقابل تسخیر ہونا چاہیے اور ان کی حفاظت لازمی ہونی چاہئے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم نے یہ معاملہ نئی دہلی اور ل±بلجانا دونوں میں سلووینیا کے حکام کے ساتھ اٹھایا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ اس طرح کی قابل مذمت کارروائیوں کے ذمہ داروں کو جوابدہ ٹھہرایا جا سکے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande