بے زمین اسکولوں کو ترجیحی بنیادوں پر زمین ملے گی: ڈاکٹر جیسوال
محکمہ تعلیم کے کام کی انجام دہی کیلئے ہر ضلع میں نوڈل افسر کا تقرر کیا جائے گا پٹنہ، 10 اگست(ہ س)۔ریونیو اوراصلاح اراضی کے وزیر ڈاکٹر دلیپ جیسوال نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ریاست میں بے زمین اسکولوں کو ترجیحی بنیادوں پر زمین فراہم کی جائے گی۔ دو ما
بے زمین اسکولوں کو ترجیحی بنیادوں پر زمین ملے گی: ڈاکٹر جیسوال


محکمہ تعلیم کے کام کی انجام دہی کیلئے ہر ضلع میں نوڈل افسر کا تقرر کیا جائے گا

پٹنہ، 10 اگست(ہ س)۔ریونیو اوراصلاح اراضی کے وزیر ڈاکٹر دلیپ جیسوال نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ریاست میں بے زمین اسکولوں کو ترجیحی بنیادوں پر زمین فراہم کی جائے گی۔ دو ماہ میں 24 کیندریہ ودیالیوں کے لیے زیادہ سے زیادہ پانچ ایکڑ زمین مختص کی گئی ہے۔ا سکولوں اور کھیل کے میدانوں سے تجاوزات ہٹائی جائیں گی۔ محکمہ تعلیم کے لیے زمین سے متعلق کام کے تصفیہ کے لیے الگ سے ڈی سی ایل آر ، یا ڈی ایم سطح کے افسر کو نوڈل افسر کے طور پر مقرر کیا جائے گا۔

کنونشن ہال میں چل رہے ریاستی سطح کے ورکشاپ اور چنتن کے دوسرے دن پیر کو ڈاکٹر جیسوال نے ایجوکیشن افسروں کو کام کے معیار کو بہتر بنانے اور دباؤ کے بغیر کام کر نے کا پیغام دیا۔ پروگرام میں وزیر تعلیم جناب متھلیش تیواری بھی موجود تھے۔

ڈاکٹر جیسوال نے کہا کہ محکمہ ریونیو کے پاس ایسے اسکولوں کی فہرست ہے موصول ہوئی ہے ،جہاں تجاوزات ہیں۔ ایسے ا سکولوں کو تجاوزات سے پاک کرنے اور رسائی سڑکوں کے لیے زمین فراہم کرنے کے لیے فوری کارروائی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ اور محکمہ تعلیم کے افسران نئی نسل کی تیاری کا اہم کام انجام دے رہے ہیں۔ وزیر تعلیم جناب متھیلیش تیواری کی پہل کے تحت اساتذہ کے مسائل کو ایک ایک کر کے حل کیا جا رہا ہے۔ اساتذہ بھی تعلیمی معیار کو مسلسل بہتر بنانے کے لیے لگن سے کام کریں۔

ریونیو کے وزیر نے تجویز پیش کی کہ تمام افسران بشمول محکمہ جاتی سکریٹریز، ڈی ای اوز، آر ڈی ڈی اور ڈی پی او بچوں کے ساتھ بات چیت کرنے اور کلاس چلانے کے لیے مہینے میں کم از کم ایک بار اسکولوں کا دورہ کریں۔ اس سے تعلیمی نظام کی زمینی صورتحال کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہر ایک کو سونے سے پہلے دن کے کام کا جائزہ لینا چاہیے اور اگلے دن کے کاموں کی منصوبہ بندی کرنی چاہیے۔ کام کا جائزہ لینے سے اس کا معیار بہتر ہوتا ہے۔

انہوں نے ایجو کیشن افسران پر زور دیا کہ وہ کام کے دباؤ کو خود پر حاوی نہ ہونے دیں۔افسران قلم اور دماغ سے کام کرتے ہیں۔ اس لیے ذہنی دباؤ کو کم کرنا ضروری ہے۔

وزیر ریونیو نے کہا کہ افسران اور اساتذہ کو وقتاً فوقتاً ایسے کیمپوں کے ذریعے اپنے کام کا جائزہ لینا چاہیے۔ اس سے تعلیمی معیار میں مسلسل بہتری کا اندازہ لگانے میں مدد ملے گی۔ دریں اثنا وزیر تعلیم متھیلیش تیواری نے ریونیو اوراصلاح اراضی کے وزیر کا گلدستے، شال اور مومینٹو پیش کر کے خیرمقدم کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande